قیمے کی کچوریاں

اجزاء:149 قیمہ ۔آدھا کلو 149 نمک۔حسب ذائقہ 149ادرک لہسن پسا ہوا۔ایک کھانے کا چمچ 149 پیاز (آملیٹ کی طرح کٹی ہوئی) ۔دو عدد درمیانی 149لال مرچ پسی ہوئی ۔ایک چائے کا چمچ 149 ثابت دھنیا ۔ایک کھانے کا چمچ 149 کالی مرچ پسی ہوئی۔ آدھا چائے کا چمچ 149 سفید زیرہ ۔ایک چائے کا چمچ 149ہری مرچیں (باریک کٹی ہوئی) ۔تین سے چار عدد 149 ہرا دھنیا ۔(باریک کٹا ہوا)۔ایک گٹھی 149 لیموں کا رس ۔دو کھانے کے چمچ 149 میدہ ۔ایک کلو 149 میٹھا سوڈا ۔ایک چائے کا چمچ 149 اجوائن ۔آدھا چائے کا چمچ 149 گھی ۔تلنے کے لیے
ترکیب:میدہ میں نمک249 میٹھا سوڈا249 اجوائن اور چار کھانے کے چمچ گھی ڈال کر آٹھ سے دس منٹ تک اچھی طرح گوندھیں۔ پھر ململ کے گیلے کپڑے میں لپیٹ کر دس سے پندرہ منٹ کے لیے رکھ دیں۔ دیگچی میں ایک کھانے کا چمچ گھی درمیانی آنچ پر دو سے تین منٹ تک گرم کریں۔ قیمہ249 ادرک لہسن249 کالی مرچ اور لال مرچ ڈال کر اتنی دیر پکائیں کہ قیمے کا اپنا پانی خشک ہو جائے۔ پھر ثابت دھنیا اور زیرہ ڈال کر دو سے تین منٹ بھون لیں۔ چولہے سے اتار کر اس میں پیاز249 ہری مرچیں249 ہرا دھنیا اور لیموں کا رس ملا لیں اور ٹھنڈا ہونے کے لیے رکھ دیں۔ کچوریوں کے لیے آٹے کے پیڑے بنا لیں اور ہاتھ کو گیلا کر کے پیڑے کو ذرا سا پھیلا لیں۔ ہر پیڑے میں ایک ایک چمچ قیمہ بھر کر پیڑے کو اچھی طرح بند کریں اور دس سے پندرہ منٹ کے لیے فریج میں رکھ دیں۔ کڑاہی میں گھی کو درمیانی آنچ پر تین سے پانچ منٹ گرم کریں دوبارہ ہاتھ کو گیلا کر کے پیڑے کو ہتھیلی پر رکھ کر ہلکا سا دبائیں۔ گرم گھی میں گولڈن براؤں ہونے تک ڈیپ فرائی کریں۔ کچوریوں کو ٹشو پیپر یا خاکی کاغذ پر نکال لیں۔