پٹنہ کے آئی جی نے روزنامہ تاثیر کی ستائش کی

پٹنہ، 2مئی (اسٹاف رپورٹر)۔ سینئر آئی پی ایس افسر اور پٹنہ رینج کے انسپکٹر جنرل آف پولیس نیر حسنین خان کو آج ان کے دفتر میں روزنامہ تاثیر کے چیف ایڈیٹر ڈاکٹر محمد گوہر اور سینئر صحافی اور روزنامہ تاثیر کے ایڈیٹوریل ایڈوائزر اشرف استھانوی نے ملاقات کرکے انہیں روزنامہ کی طرف سے وال کلاک پیش کیا جسے انہوں نے بخوشی قبول کیا۔ آئی جی موصوف نے اعتراف کیا کہ پٹنہ سے شائع ہونے والے اردو روزناموں میں روزنامہ تاثیر کی اپنی ایک انفرادی شناخت ہے۔ اس روزنامہ کا میں روزانہ قاری ہوں۔ اخبار کی عمدہ طباعت اور گیٹ اپ قابل دید ہے۔ اس کا اداریہ سلگتے مسائل پر بہت ہی چشم کشا ہوتا ہے۔ میں روزنامہ کے تابناک مستقبل کی دعا کرتا ہوں۔