یوگی نے سماج دشمن عناصر کو جیل بھیجنے کا حکم دیا

لکھنؤ، 28 مئی (یو این آئی) اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے سماج دشمن عناصر کی نشاندہی کر کے جیل بھیجنے کی ہدایات دیتے ہوئے کہا ہے کہ قانون کا راج قائم رکھنے کے لئے مجرموں، زمین مافیاؤں، جنگل، جانور اور کان کنی کے مافیاؤں، غیر قانونی سلاٹر ہاؤس چلانے والوں اور منظم جرائم کرانے والے عناصر پر نظر رکھی جائے۔ سرکاری ترجمان کے مطابق وزیر اعلی نے کہا کہ جرائم کے واقعات میں ملوث افراد کو گرفتار کر کے جیل بھیجا جائے۔ انہوں نے پولس افسران خصوصی طور پر تھانہ انچارج کو اپنے طریقہ کار میں تبدیلی لاکر عوام کے ساتھ دوستانہ سلوک کرنے پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ پولس کے کام کا نظام ایسا ہونا ہئے کہ عوام الناس خود کو محفوظ محسوس کریں۔ انہوں نے بتایا کہ وزیر اعلی کل شام وارانسی ڈویڑن میں قانون و انتظام اور ترقیاتی کاموں کا جائزہ لے رہے تھے۔ انہوں نے پولیس افسران کو کسی بھی قسم کا واقعہ یا حادثہ ہونے پر خود موقع پر پہنچنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ اس کارروائی سے لوگوں میں پولس کے تئیں یقین بڑھے گا اور مجرموں میں خوف کا ماحول بھی پیدا ہوگا۔ انہوں نے پولس کو بدعنوانی سے پاک نظام کے تحت کام کرنے کی ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ غیر قانونی وصولی کی اطلاع ملنے پر متعلقہ حکام اور اہلکاروں کو بخشا نہیں جائے گا۔ جاری۔ یو اینمسٹر یوگی نے حکام کو جرائم اور مجرموں پر کنٹرول کے لئے تجارتی تنظیموں اور دکانداروں سے بات چیت کرکے انہیں اپنی دکانوں میں اندر اور باہر سی سی ٹی وی کیمرے لگوانے کے لئے حوصلہ افزائی کرنے کی بھی ہدایت دی۔ انہوں نے خاص طور پر زور دیتے ہوئے کہا کہ نکسل متاثرہ اضلاع میں نکسلیوں کی سرگرمیوں کی روک تھام کے لئے قبائلیوں اور گاؤں والوں سے پولیس کی طرف سے بات چیت کی جائے۔ ساتھ ہی، معاشرے کے کمزور طبقوں، غریبوں اور دلتوں کو حکومت کی اسکیموں سے فائدہ پہونچایا جائے جس سے ایسے لوگ معاشرے کے مرکزی دھارے سے جڑ سکیں۔ انہوں نے پولس اور نظمیاتی افسران کو عوامی مسائل پر سنجیدہ اور حساس ہونے کی ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ وہ صبح 9 سے 11 بجے تک لوگوں کے مسائل کو سنیں اور ان کو فوری حل کریں۔ وزیر اعلی نے بڑے شہروں میں ٹریفک جام کے مسئلے سے عام لوگوں کو نجات دلائے جانے پر زور دیا۔ ٹریفک کے قوانین پر عمل کئے جانے کے لئے آئندہ 15 دنوں تک بیداری مہم چلائے جانے کی ہدایت یتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس کے بعد ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے چار پہیا گاڑیوں سے سیاہ شیشییاترواے جانے کے لئے خصوصی مہم چلانے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ اس سے جرائم پر بھی کنٹرول پایا جا سکے گا۔ انہوں نے ڈیزاسٹر ریلیف کی رقم متاثرین کو ترجیحی بنیاد پر وقت سے مہیا کرائے جانے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ بجلی کی شارٹ سرکٹ سے کسانوں کے کھیت میں آتشزدگی کی وجہ سے ہونے والے نقصان کی تلافی کے لئے امدادی رقم ایک ہفتے کے اندر مہیا کرا دی جائے۔