جی ایس ٹی کا معیشت پر منفی اثر نہیں : جیٹلی

نئی دہلی،یکم جون(یواین آئی)مرکزی وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے کہا ہے کہ اشیا اور خدمات ٹیکس (جی ایس ٹی)کے عمل میں آنے سے ملک کی معیشت پر کسی قسم کامنفی اثر نہیں پڑے گا۔مسٹر جیٹلی نے آج یہاں پریس کانفرنس میں وزارت کے تین سال کے کام کاج کی تٖفصیل پیش کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ تین سال کے دوران پوری دنیا کی معیشتوں کے سامنے چیلنج رہے ۔مرکز کی مودی حکومت نے اپنے تین سال کی مدت کار کے دوران سرمایہ کاروں پر بھروسہ بحال کرنے میں کامیابی حاصل کی۔مودی حکومت کو سخت فیصلے کرنے والی حکومت بتاتے ہوئے مسٹر جیٹلی نے کہا،”ہمیں وراثت میں ناسازگار حالات ملے تھے ،اس کے پیچھے اہم وجہ پچھلی حکومت میں بدعنوانی اور فیصلے کرنے کی قوت میں کمی تھی۔مودی حکومت نے براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کی سمت میں بڑے اقدامات کئے اور اس کے نتائج ملے ۔حکومت نے بدعنوانی والے نظام کو ختم کرنے کی سمت میں قدم اٹھائے جس سے ہماری معیشت کی ساکھ مضبوط ہوئی۔”انہوں نے کہا کہ،”تین سال پہلے ملک میں فیصلہ کرنے والی حکومت نہیں تھی۔ہماری حکومت سخت فیصلے کرنے میں قطعی ہچکتی نہیں ۔اس سے دنیا میں مثبت پیغام گیا اور دنیا میں ہندوستان کی ساکھ مضطوط ہوئی۔”وزیرخزانہ نے کہا کہ جی ایس ٹی نافذ کرنے سے معیشت پر کوئی امنفی ثر نہیں پڑے گا۔یکم جولائی سے جی ایس ٹی نافذ کرنے کے عزم کو دہراتے ہوئے مسٹر جیٹلی نے کہا کہ جی ایس ٹی شرحوں میں اختلاف کے سلسلے میں میڈیا کے ذریعہ کی جارہی تشہیر سے جی ایس ٹی کونسل کے فیصلے پر کوئی اثر نہیں پڑنے والا ہے ۔قابل ذکر ہے کہ مغربی بنگال کے وزیرخزانہ امت مترا نے منگل کو کہا تھا کہ موجودہ شکل میں ریاست میں جی ایس ٹی نافذ کرپانا مشکل ہے ۔زیادہ تر ریاستوں میں جی ایس ٹی بل کومنظوری دے دی گئی ہے ۔تین جون کو جی ایس ٹی کونسل کی میٹنگ پھرسے ہونی ہے ۔مسٹر جیٹلی نے کہا،”عالمی منظرنامے کے لحاظ سے ہماری معیشت کی رفتار کافی اچھی ہے ۔بے روزگاری کے مسئلے پر وزیرخزانہ کا کہنا تھا کہ کئی بار ایسا ہوتا ہے کہ کچھ لوگوں کو تشہیر کرنے کے لئے بھی کچھ مواد کی ضرورت ہوتی ہے ۔اپوزیشن کے پاس جی ایس ٹی اور نوٹوں کی منسوخی کے بعدکوئی موضوع نہیں ہے ۔ا س لئے بے روزگاری کا موضوع اٹھایا جارہا ہے ۔”جی ایس ٹی پر عام رائے کا ذکر کرتے ہوئے مسٹر جیٹلی نے کہاکہ ملک میں پہلی بار اس قسم کا قدم اٹھا کر جی ایس ٹی کے عمل کو نافذ کرنے کی سمت میں ملک کافی آگے بڑھا۔انہوں نے کہا کہ جی ایس ٹی نافذ ہونے سے ملک کے اندر ٹیکس نظام میں بڑی تبدیلی رونما ہوگی۔