بہار

بچوںکو صرف خواندہ ہی نہیں، مہذب بھی بنائیں: میئر

Written by Dr.Mohammad Gauhar

پٹنہ ، 31 جولائی( پریس ریلیز): پٹنہ کی میئر سیتا ساہو نے کہا ہے کہ مہذب بچے ہی ملک کے معمار ہو تے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بچوں کو صرف کتابی تعلیم نہیں بلکہ اخلاقی تعلیم بھی دینی چاہئے ۔بچوں کی بہتر تعلیم و تر بیت سے ہی بہتر مستقبل کا تصور کیا جا سکتا ہے ۔ مسز ساہو آج راجدھانی پٹنہ کے راجیو نگر میں کڈس کیئراسکول کے افتتاح کے موقع پر ایک تقریب سے خطاب کر رہی تھیں۔ اس تقریب سے خطاب کر تے ہوئے پٹنہ کار پو ریشن کی وارڈ نمبر 5 کی سابق وارڈ کونسلر اور بی جے پی لیڈر ہیم لتا ورما نے کہا کہ کڈس کیئر اسکول پھول جیسے چھوٹے چھوٹے بچوں تعلیم دے کر انہیں ایک گلدستہ کی شکل دے رہا ہے ۔ یہ گلدستہ ہی کثرت میں وحدت کی علامت ہے۔ کار پو ریشن کے سابق وارڈ پارشد دھننجے مہتا نے کہا کہ بچوں میں صاف صفائی اور شفافیت کے تئیں بیداری کا جذبہ ابھی سے ہی پیدا کر نے کی ضرورت ہے ۔ مسٹر مہتا نے بچو ںکے والدین سے بھی گزارش کی کہ وہ بچوں کو صرف پڑھائیں ہی نہیں انہیں اچھا انسان بھی بنائیں اور اس کے لئے والدین کا ایک اچھا انسان بننا بہت ضروری ہے ۔ اس تقریب کی صدارت اسکول کے ڈائریکٹر شیام کشور نے کی اور اظہار تشکر وجے کمار نے کی ۔

About the author

Dr.Mohammad Gauhar

Chief Editor - Taasir