کشمیر کا ماحول بگاڑنے میں چین کا بھی ہاتھ :محبوبہ

نئی دہلی ،15جولائی (یو این آئی) جموں و کشمیر کے وزیر اعلی محبوبہ مفتی نے آج تسلیم کیا کہ کشمیر میں قانون و انتظام کا مسئلہ نہیں ہے بلکہ ہم غیر ملکی طاقتوں سے جنگ لڑ رہے ہیں جس میں چین نے بھی ہاتھ ڈال دیا ہے ۔محترمہ مفتی نے یہاں مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کرنے کے بعد نامہ نگاروں سے کہا کہ ریاستی حکومت قانون و انتظام کی لڑائی نہیں لڑ رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جو لڑائی ہورہی ہے ، اس میں باہر کی طاقتیں شامل ہیں اور اب تو چین بھی درمیان میں آکر ہاتھ ڈالنا شروع کردیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ جب تک پورا ملک، سیاسی جماعتیں ساتھ نہیں دیتی تب تک یہ جنگ نہیں جیت سکتے ۔ مجھے خوشی ہے کہ سیاسی جماعتیں متحد ہوگئی ہیں اور کشمیر کے مسئلہ کا کھل کر ایک ساتھ مقابلہ کررہی ہیں۔ایک سوال کے جواب میں جموں و کشمیر میں دفعہ 370کا مکمل دفاع کرتے ہوئے انہوں نے