گورکشا کے بہانے تشدد کرنے پر ہوگی سخت کارروائی:مودی

نئی دہلی، 16 جولائی (یواین آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے آج کہا کہ گورکشا کے نام پر تشدد کو قطعی برداشت نہیں کیا جائے گا اور اس میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔پارلیمنٹ کی کارروائی خوش اسلوبی سے چلانے کے لئے یہاں پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد کل پارٹی میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے مسٹر مودی نے گورکشا کے نام پر تشدد کرنے والوں کو سخت وارننگ دی اور کہا کہ ریاستی حکومتوں کو بھی ایسے لوگوں کے خلاف سخت قدم اٹھانے کی ہدایت دی گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے تشدد کو سیاسی فائدے کے لئے فرقہ وارانہ رنگ دے کر ملک کا بھلا نہیں کیا جا سکتا۔ میٹنگ کے بعد پارلیمانی امور کے وزیر اننت کمار نے نامہ نگاروں کو کل پارٹی میٹنگ کے بارے میں اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نے سخت لہجے میں کہا کہ ملک میں گورکشا کا جذبہ ہے لیکن اس کے نام پر تشدد برداشت نہیں کیا جائے گا۔ اس سلسلے میں ر