سنگھاڑے کے آٹے کا حل

اجزاء:149 گھی۔تین سے چار کھانے کے چمچ 149 سنگھاڑے کا آٹا۔آدھ کپ 149 گرم پانی۔ایک کپ 149 چینی۔تہائی سے آدھ کپ 149 الائچی پاؤڈر۔1/8چائے کا چمچ 149 بام اور کاجو۔سجاوٹ کے لئے۔
ترکیب:درمیانی آنچ پر گھی کو گرم کریں جب گھی گرم ہو جائے تو اس میں سنگھاڑے کا آٹا ڈال دیں۔ آٹے کو بھْونے یہاں تک کہ ہلکا برا?ن ہو جائے اور خوشبو بھی آنے لگ جائے ( تقریباً چھ سے سات منٹ لگتے ہیں)۔ اب گرم کئے ہوئے پانی کو مکسچر میں شامل کرلیں جو آٹے اور گھی کا بھونا ہوا ہے۔ جب پانی جذ ب ہوجائے تو اس میں چینی شامل کرلیں اور اچھی طرح سے ہلائیں۔ جب چینی گھل جائے تو حلوہ چمکدار شکل کا ہو جائے گا۔ حلوے کو ہلاتے رہیں جب تک کہ گھی حلوہ کو چھوڑ نہ دے اور پھر چولہا بند کردیں۔ آخر میں بادام اور کاجو سے سجاوٹ کریں اور مزے دار سنگھاڑے کا حلوہ تیار ہے۔