ماضی بھول جانا ہی میرے لئے بہتر ہو گا : سنی لیون

ممبئی،۵؍جولائی(پی ایس آئی)اداکارہ سنی لیون نے کہا ہے کہ ماضی کو بھول جانا ہی میر ے لئے بہتر ہو گا ، میرے ماضی کی وجہ سے مجھ سے تمام رشتہ دار پہلے ہی تعلق توڑ چکے ہیں ، اب مزید اسے یاد کرکے اپنے نئے دو ستوں اوررشتہ داروں کوبھی نہیں گنوانا چاہتی ۔ایک انٹرویو میں سنی لیون نے کہا میری تمام تر توجہ بالی ووڈ میں اپنے کام پر مرکوز ہے اور میں بالی ووڈ میں اپنی صلاحیتو ں کا لوہا منوانا چاہتی ہوں۔ سنی لیون نے کہا شوخ ملبوسات زیب تن کرنا میرا شوق ہے ،ویسے بھی بالی ووڈ میں کام کرنیوالی ہر ہیروئین خود کو نمایاں کرنے کیلئے ایسے لباس پہنتی ہے۔