ہرمن نے جیتا ہرہندوستانی کا من

نئی دہلی، 21 جولائی (یو این آئی) پنجاب کی دھماکہ خیز بلے باز ھرمن پریت کور بھلر نے انگلینڈ میں چل رہے خاتون ورلڈ کپ میں ناٹ آوٹ 171 رنز کی زبردست اننگز کھیل کر اور ہندستان کو فائنل میں پہنچا کر ہر ہندوستانی کا دل جیت لیا۔ھرمن پریت کی اس اننگز کے بعد اب ہر کسی کی زبان پر صرف ہرمن کا نام ہے کہ انہوں نے ایسی اننگز کھیلی ہے جس نے 1983 میں کپل دیو کی زمبابوے کے خلاف ناٹ آوٹ 175 رنز کی اننگز کی یاد دلا دی۔ھرمن پریت نے محض 115 گیندوں میں 20 چوکے اور سات چھکے اڑاتے ہوئے ناٹ آوٹ 171 رنز بنائے جس کی بدولت ہندستان دوسری بار فائنل میں پہنچ گیا۔پنجاب کی اس بلے باز کی اس زبردست اننگز میں ہندستانی کرکٹ میں ہی نہیں بلکہ دنیا بھر میں تہلکہ مچا دیا۔ہندستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) سے لے کر ہر عام اور خاص نے ان پر تعریفوں کی بارش کر دی ہے ۔ھرمن پریت اپنے دھماکہ خیز اسٹائل کی وجہ سے لیڈی سہواگ کے نام سے جانی جاتی ہیں اور ان کے مثالی بھی سہواگ ہی ہیں۔ہرمن کا ہی سہواگ کی طرح ایک ہی اصل منتر ہے بال دیکھو اور ہٹ کرو۔ھرمن پریت آسٹریلیا کے لیڈی بگ بیش لیگ میں کھیلنے والی پہلی ہندوستانی ہیں۔وہ سڈنی تھنڈر کی طرف سے بھی کھیلتی ہیں۔وہ ای سی بی کی سپر لیگ میں سرے اسٹار کی جانب سے معاہدہ پانے والی پہلی ہندوستانی ہیں۔اس میچ سے پہلے ھرمنپریت نے عالمی کپ میں ناٹ آوٹ 24، 10، 20، 23 اور 60 رنز کی اننگز کھیلی تھیں لیکن ناٹ آ¶ٹ 171 رنز کے ساتھ وہ راتوں رات ہندستانی کرکٹ کی نئی اسٹار بن گئی ہیں۔ان کے پاس فائنل میں موقع رہے گا کہ وہ ون ڈے میں اپنے 2000 رنز مکمل کر لیں جس سے وہ صرف 26 رن پیچھے ہیں۔ہندوستانی بلے باز کی اس اننگز کے بعد آسٹریلیا کی اننگز میں 90 رنز بنانے والی ایلیکس بلیک ویل نے ہرمن کو اپنی جرسی پیش کی۔ہرمن نے بعد میں بلیک ویل کے ساتھ اپنی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے ان کا شکریہ بھی کیا۔چارلوٹ ایڈورڈز نے بھی ہندوستانی بلے باز کو مبارک باد دی۔سہواگ نے ھرمن پریت کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آپ نے کیا اننگز کھیلی۔ہندستان کے رنز میں 60 فیصد تھے ۔دپتی نے اپنے 100 رنز بنانے میں مدد کی۔ آپ تمام لڑکیوں کو فائنل کے لئے مبارک باد ۔سری لنکا میں کھیل رہے .۔
ہندوستانی کپتان وراٹ کوہلی بھی اس اننگز سے متاثر نظر آئے ۔انہوں نے ھرمن پریت کے ساتھ ساتھ ٹیم کی گیند بازوں کو ان کی شاندار کارکردگی کے لئے سراہا۔
ہندوستانی بلے باز روھت شرما، ٹیم کے کوچ روی شاستری، آف اسپنر ہربھجن سنگھ کے ساتھ ساتھ بالی وڈ کے سپرا سٹار امیتابھ بچن نے بھی ھرمن پریت کی اس اننگز کی جم کر تعریف کی۔ھرمن پریت کی بہن ھیمجیت نے تو ان کی اس اننگز کا موازنہ سہواگ اور وراٹ کی اننگز سے کر ڈالا۔ان کی اس اننگز کے بعد ان کے پنجاب کے آبائی شہر موگا میں جشن کا ماحول ہے ۔ہندستانی وقت کے مطابق کل رات میچ ختم ہوتے ہی موگا میں جشن مننا شروع ہو گیا اور مٹھائیاں بٹنے لگیں۔ان کی بہن نے کہا کہ اگر ہرمن کی اس اننگز کا موازنہ عظیم کپل دیو کی اننگز سے کیا جائے تو یہ ان کے لیے بڑے اعزاز کی بات ہو گی۔