بہار

وزیر صحت کو وفد نے عرضداشت سونپا

Written by Taasir Newspaper

درولی سیوان 25اگست (راجیش کمار ) بھاجپا کسان مورچہ کے ریاستی کنوینر انیل تیواری و درج فہرست ذات مورچہ کے ریاستی نائب صدر شیو کمار مانجھی کی مشترکہ قیادت میں ایک وفد بہار سرکار کے وزیر صحت منگل پانڈے سے ملاقات کر درولی میں واقع سالوں سے بند پڑے ریفرل اسپتال کو چالوکرانے کے لیے ایک عرضداشت سونپا۔ اس کے بعد وزیر صحت مسٹر پانڈے نے یقین دلاتے ہوئے کہا کہ جلد ہی ریفرل اسپتال کو چالو کرانے کی کاروائی شروع کی جائے گی۔ ساتھ ہی وفد میں شامل لوگوں کو ریفرل اسپتال کا دورہ جلد کرنے کا بھرسہ وزیر صحت نے دیا۔ انہوں نے ریاست میںبدحال ہو چکے صحت انتظام کو ٹھیک کرنے کے لیے حکومت کی ترجیحات بتائی ۔وفد میں دھننجئے سنگھ ، دھرم سین تیواری ،اود ھ بہاری سنگھ ، اکھلیش ،سیلیش پانڈے ،اجئے سنگھ ،نرودیشور تیواری ،بھارت بھوشن تیواری ، سنجئے سنگھ،رامیندر یادو ،آدتیہ سنگھ سمیت شامل تھے۔

About the author

Taasir Newspaper