جالان شاپ میں کپڑوں کی خرید پر چھوٹ کے ساتھ تحفہ بھی

پٹنہ 2 اگست ( پرمو د کمار پاٹھک)جالان شاپ نے سوٹ ، ساڑیاں ، پینٹ شرٹ ، بچو ں کے کپڑے ، بیڈ شیٹ ، لنگی گمچھا سمیت ہر طر ح کے کپڑوں کی خرید پر 5 سے 50 فیصد تک کی چھوٹ دینے کا اعلان کیاہے ۔ساتھ ہی 2500 سو روپئے تک کی خریداری پر تیج ڈلیا یا دیگر تحفہ بھی دینے کاسلسلہ شروع کیاہے ۔جالان شاپ کے مینیجنگ ڈائریکٹر وشنو جالان اورجنرل منیجر روپاجالان کے مطابق عنقریب آنے والے تہواروں مثلاً رکشا بندھن ، یوم جمہوریہ ، تیج اور وشوکرما پوجاکے مد نظر کپڑو ں کے مختلف رینج گاہکو ں کیلئے دستیاب ہے ۔انہوںنے بتایاکہ گاہکو ں کو دی جانے والی یہ سہولت کنکڑ باغ کے ساتھ ہی باری پتھ اور جگدیو پتھ کے شو رو م میں لاگو کی گئی ہے ۔انہوںنے بتایاکہ ریڈ اینڈ ٹیلر کی پینٹ پیس 350 روپئے ، اروند کی پینٹ پیس یا شرٹ پیس 300 روپئے ، ساڑی یا لیڈیز سوٹ یا ریڈی میڈ شرٹ ہی شرو عاتی قیمت 125 رو پئے رکھی گئی ہے ۔بتایا جاتاہے کہ خریداری نہیں کرنے والے گاہکو ں کو بھی جالان شاپ میں تحفہ دیا جاتاہے ۔