سب سے زیادہ فضائی آلودگی کن ممالک میں ہے؟ تحقیق

Taasir Urdu News | Uploaded on 26-Aug-2017

 فضائی آلودگی دنیا کا بڑا مسئلہ بنتی جارہی ہے اور اسی حوالے سے ایک تحقیق میں انکشاف کیا گیا ہے کہ دنیا بھر میں فضائی آلودگی سے سب سے زیادہ ہلاکتیں بھارت اور چین میں ہوتی ہے۔بڑھتی ہوئی فضائی آلودگی نہ صرف ہمارے ماحول پر انتہائی منفی اثرات مرتب کررہی ہے بلکہ ہماری صحت اور زندگی کے لیے انتہائی خطرناک ہے اور اس حوالے سے حال ہی میں ایک تحقیق سامنے آئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ دنیا بھر میں صرف فضائی آلودگی سے 55 لاکھ افراد کے موت کے منہ میں جانے کا خدشہ ہے جب کہ دنیا بھر میں ہونے والی زیادہ تر اموات فضائی آلودگی کی وجہ سے ہوئی ہے۔ تحقیق میں چین اور بھارت کو سرفہرست رکھا گیا ہے جس کے مطابق فضائی آلودگی کے باعث چین اور بھارت میں سب سے زیادہ اموات ہوتی ہیں۔ واضح رہے کہ چین میں فضائی آلودگی خوفناک حد تک بڑھنے سے کم ازکم 4 ہزار افراد روزانہ موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں اور ہرسال چین میں فضائی آلودگی کی وجہ سے 16 لاکھ افراد قلب، پھیپھڑوں اور فالج کے دوروں سے ہلاک ہورہے ہیں۔