سرجن گھوٹالہ میں 10 خواتین کے خلاف مقدمہ

بھاگلپور 24 اگست (نمائندہ): کروڑوں کی سرکاری رقم گھوٹالہ معاملے میں سبور بلاک کوآپریٹیو اکسٹنشن افسر (بی سی او) سشیل کمار نے سرجن مہیلا وکاس سہیوگ سمیتی لمٹیڈ کے سبھی عہدیداروں کے خلاف سبور تھانہ میں کریمنل کیس درج کرایا ہے۔ ملزمین کے خلاف دھوکہ دہی اور فرضی واڑا سمیت دیگر دفعات کے تحت معاملہ درج کیا گیاہے۔ ان پر سبور تھانہ کانڈ نمبر 241/17 مورخہ 23.08.17 دفعہ 409/420/467/ 468/471/120(B)/34آئی پی سی کے تحت کیس درج کیا گیاہے۔ صدر انسپکٹر محمد انعام اللہ کو کیس کا آئی او بنایا گیا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ سرجن مہیلاوکاس سہیوگ سمیتی لمٹیڈ کی سبھی عہدیدار خواتین ہیں۔