ہند ۔نیپال دوستی کو مودی دیوبا نے نئی اونچائی دی

نئی دہلی، 24 اگست (یو این آئی) ہند اور نیپال نے اپنی صدیوں کی دوستی کو پروان چڑھانے کا آج عہد کیا اور زیر التواءپن بجلی اور کنیکٹویٹی منصوبوں کے نفاذ میں تیزی لانے کا فیصلہ کیا۔ وزیر اعظم نریندر مودی اور ہندوستان کے پانچ دن کے دورے پر آنے والے نیپال کے وزیر اعظم شیر بہادر دیوبا کے درمیان یہاں حیدرآباد ہا¶س میں ہونے والی وفد کی سطح کی میٹنگ میں یہ فیصلے کئے گئے ۔ دونوں رہنما¶ں نے اس موقع پر مشترکہ طور پر کٹیا-کسھا اور رکسول-پروان¸ پور پاور ٹرانسمیشن لائنوں کا افتتاح کیا جن سے نیپال کو ایک سو میگاواٹ اضافی بجلی کی فراہمی کی جا سکے گی۔ میٹنگ میں ہندوستان اور نیپال کے درمیان باہمی تعاون کے کل آٹھ معاہدے پر دستخط کئے گئے جن میں زلزلہ کے بعد تعمیر نو پیکج میں ایک ارب ڈالر کی امداد میں سے 50 ہزار رہائش گاہوں کی تعمیر کے لئے گرانٹ کے ضرورت کے مطابق استعمال اور تعلیم، صحت اور ثقافتی ورثے کیلئے کے استعمال، میچی دریا پر پل کی تعمیر کے لئے سرمایہ وغیرہ کے سلسلے میں تعاون ، منشیات اور ممنوعہ کیمیکلز کی اسمگلنگ روکنے ، معیار بندی اور مطابقت کا تعین اور ہندوستان اور نیپال کے سندی اکا¶نٹنٹ اداروں کے درمیان تعاون کے معاہدے شامل ہیں۔ مسٹر مودی نے قریب دو گھنٹے تک جاری اس اجلاس کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس میں مسٹر دیوبا کا نیپالی زبان میں خیر مقدم کرتے ہوئے کہا، ”بھارت کو چھیمیک¸ متر راشٹر نیپال کو پردھان منتری رائٹ آنریبل شیر بہادر دیوبا جی، دیگر نیپالی مہمانوں تپاہیرو کا بھارت ماں ہاردک سواگت گردا ملائی دھرے خوشی لاگد چھ”۔اس موقع پر، نیپال کے وزیر اعظم نے بھی مسٹر مودی کی قیادت اور نیپالی اور نیپالیوں کے شہریوں کی فلاحی منصوبے کے لئے کا شکریہ ادا کیا۔ مسٹر دیوبا نے یہ بھی کہا کہ وہ مودی کے پڑوسی پہلے اور سب کا ساتھ سب کا وکاس کی تعریف کرتے ہیں۔