یہ سفر عشق ومحبت ،بندگی،مناجات اور دعا کا سفر ہے: مفتی ثناءالہدیٰ قاسمی

پٹنہ 11 اگست ( پی آر)ریاست سے جانے والے عازمین حج کے اعزاز میں حسب معمول بعد نماز مغرب اجتماعی دعائیہ مجلس کا اہتمام ہوا جس کی صدارت حافظ الحاج محمد الیاس عرف سنو بابو نے کی جبکہ نظامت کے فرائض مولانا ایوب نظامی قاسمی ناظم مدرسہ صوت القرآن داناپور نے انجام دیئے۔
مکہ مکرمہ کی طرف روانہ ہونے والے قافلے سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی مفتی ثناءالہدیٰ قاسمی نائب ناظم امارت شرعیہ،پھلواری شریف،پٹنہ نے اپنے خطاب میں فرمایا کہ اچھا مہمان وہ ہوتا ہے جو اپنے میزبان کی شکایت نہ کرے پورے سفر میں مشکلات آئے گی ،یہ سفر آسان نہیں ہے اسی لئے اللہ تعالیٰ نے اس کامیاب سفر کے بعد جو انعام کی بشارت دی ہے اس سے بڑی کوئی بشارت ہوہی نہیں سکتی۔
حاجی پہلے آسانی کی دعاءکرتا ہے بعد میں قبولیت کی۔ کسی اور عبادت میں آپ نے آسانی کی دعاءنہیں مانگی ہوگی۔ خوب اچھی طرح یاد رکھیئے کہ احرام باندھ لیا تو آپ ارادہ کیجئے کہ اب سے ہم تمام ممنوعا ت سے بچیں گے۔ یہ سفر عشق ومحبت،بندگی، مناجات اور دعاءکا سفر ہے ۔اس کو اسی اسپرٹ کے ساتھ پورا کرنا ہے جو اللہ تعالیٰ کو مقصود ہے۔ اللہ کی محبت میں جب آدمی مشغول ہوتا ہے تو پھر اسے کوئی دوسری چیز کا خیال نہیںآتا۔ کعبة اللہ میں آپ کو اللہ کا جلال نظر آئے گا یہ احساس جب آئے گا تو سب چیز آپ بھول جائیں گے، لیکن کعبہ پر نظر پڑتے ہی آپ دعاءضرور مانگ لیں ایسانہ ہوکہ غفلت میں خیر کے علاوہ کوئی دوسری دعاءنہ مانگلیں ۔اپنے سفر میں دعاﺅں کا خوب خوب اہتمام کریں۔
انہوں نے فرمایا کہ بڑی بدنصیبی کی بات ہے کہ وہاں اپنے کمروںمیں نماز پڑھ لیتے ہیں آپ حرم میں جماعت کے ساتھ نماز کا اہتمام کریںکیوں کہ وہاں کی نماز کوئی معمولی نماز نہیںہے بلکہ جماعت کی ایک رکعت فرض کا ثواب ایک لاکھ نماز کے ثواب کے برابر ہے۔وہاں کے تمام ضابطوں اور قوانین کا پاس ولحاظ رکھیں گے۔
انہوں نے فرمایا کہ اللہ کے نبی نے میدان عرفات میں امت کے لئے دعاءفرمائی کہ اے اللہ حاجیوں کی مغفرت فرمادیجئے اور حاجی جن کے لئے مغفر ت کی دعاءکریں ان کی بخشش فرما دیجئے آپ احساس کیجئے کہ آپ کا مرتبہ کتنا بلند ہے اس کا اندازہ آپ خود نہیں لگا سکتے۔
جو بشارتیں آپ کو سنائی گئیں ہیں اسکے حقدار آپ اس وقت ہونگے جب آ پ وہاں جاکر اپنے اوقات کو صرف اللہ تعالیٰ کے واسطے نیت کو خالص کرکے عبادات میں لگائیں گے ۔مولانانے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ بہت سے حاجی بازاروں کی چمک دمک میں گم ہو جاتے ہیں اور حرم کی جماعت کے ثواب سے محروم رہ جاتے ہیں آپ حرم مکی اور مدنی کی جماعت میں ہر حال میں شریک ہوں اور پنے کمروں میں ہرگز نماز نہ پڑھیں۔
واضح رہے کہ پہلی فلائٹ کے عازمین کرام کا پہلا قافلہ دعاءاور عشاءکی نماز کے فوراً بعد بسوں کے ذریعہ گیا کے روانہ ہوا جبکہ دوسری فلائٹ کا قافلہ صبح کو بعد نماز فجر حج بھون سے بذریعہ بس گیا ایئر پورٹ کی طرف روانہ ہوجاتا ہے ۔ مجلس کا آغاز قاری شعیب احمد خواجہ پورہ ،پٹنہ کی تلاوت کلام پاک سے ہوا جبکہ نعتیہ کلام جناب اعجاز عادل،مہواویشالی نے پیش کیا۔
میڈیا انچارج صغیر احمد نے بتایا کہ آج کی پہلی فلائٹ سے جانے والے عازمین کی تعداد83وعازمات کی تعداد67 ہے ۔جبکہ دوسری فلائٹ سے جانے والے عازمین کی تعداد86 وعازمات کی تعداد64 ہیں۔جبکہ کل کی دوسری فلائٹ کے عازمین حج میں سب سے کم عمر کے عازم حج فرازسلمہ¾ ولد نیاز احسن (بیگوسرائے) ہیں ۔ عازمین حج کی دوسری فلائٹ میں جانے والے خادم الحجاج میں:(۱) جناب محمد نثار KHBRF-935-1،موبائل نمبر 966-548110642 ،(۲) جناب محد ابوذرKHBRF-946-1، موبائل نمبر: 966-548102192،(۳) جناب پرویز KHBRF-966-1 موبائل نمبر : 966-548102208بھی جارہے ہیں۔
مجلس میںجن سرکردہ شخصیات نے شرکت کی ان میں ڈاکٹر عبد الغفورسابق وزیراقلیتی فلاح،ڈاکٹر اظہار احمد ،خورشید احمد(ایس۔ڈی۔او)پروفیسر شمیم صاحب،شہزاد انور سابق سکریٹری بہار اردو اکیڈمی،اقبال احسن، حافظ ومولانا احسن اقبال قاسمی امام حج بھون،اعجاز عادل، جناب سید وجیہ الدین سابق ممبر حج کمیٹی ، محترمہ گلفشاں جبیں عرف سگن ممبر حج کمیٹی کے علاوہ شہر کے معززین نے بڑی تعداد میں شرکت کی آخر میںعازم مولانامحمد عالمگیرصاحب کی دعاءپر مجلس کا اختتام ہوا۔