ایسٹ سنٹرل ریلوے میں صفائی پر ورکشاپ کاانعقاد

حاجی پور 21ستمبر (پریس ریلیز): ایسٹ سنٹرل ریلوے ہیڈکوارٹر حاجی پور میں سوچھتا کے موضوع پر ایک ورکشاپ کا انعقاد عمل میں آیا۔ ورکشاپ کی صدارت جی ایم ڈی کے گائن نے کی۔ اس موقع پرانہوں نے صفائی کی اہمیت پرروشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ہمیں اپنی رہائش گاہ کے ساتھ ساتھ کام کی جگہ پر صفائی ستھرائی پرخصوصی توجہ دینی چاہئے۔ اس سے نہ صرف ہماری صحت بہتر ہوگی بلکہ کام کی کوالیٹی بھی بہتر ہوتی ہے۔ اس ورکشاپ میں جی ایم ٹی پی سنگھ نے کہا کہ اپنے دفاتر میں صاف صفائی کا انتظام کرتے ہوئے چیزوں کو منظم طریقے سے رکھا جاسکتاہے۔ انہوں نے صفائی کی کوالیٹی کو بہتر بنانے کی ترکیب بھی بتائی۔ ورکشاپ میں سوچھتا انعامات بھی دیے گئے۔ پہلا انعام انتظامی محکمہ کو ،دوسرا انعام انجینئرنگ محکمہ کو اور تیسرا انعام سگنل اور ٹیلی کمیونیکیشن محکمہ کو دیاگیا۔ قابل ذکر ہے کہ وزیراعظم نریندرمودی کی پہل پر گاندھی جینتی کے موقع پر 2اکتوبر 2014 سے شروع کی گئی سوچھ بھارت مہم کی تیسری سالگرہ کے تناظر میں پورے ہندوستان میں 15ستمبر سے 2اکتوبر 2017تک ”سوچھتا ہی سیوا‘ مہم جاری ہے۔ اسی مہم کے تحت ایسٹ سنٹرل ریلوے کے زیراہتمام 16سے 31اگست تک منعقد سوچھتا پکھواڑہ کے دوران ریل ہیڈکوارٹرکے مختلف محکموں کے درمیان سوچھتا مقابلہ منعقد کیا گیا۔