ایم ایل اے کے پی اے کے بیٹے نے صحافی کو ماری گولی

Taasir Urdu News | Uploaded on 07-sep-2017

ارول ، 07 ستمبر ( نمائندہ )بے خوف جرائم پیشوں نے بنسی باشندہ پنچاب نیشنل بینک کے کسٹمرس سنٹر چلانے والے پنکج مشرا کو دن دہاڑے گولی مار کر ان سے ایک لاکھ روپے و ایک لیپ ٹاپ چھین لیا۔ واردات کے بعد سے پولس حرکت میں آگئی ہے۔ وہیں اس کو لے کر علاقے میں سنسنی ہے ۔پنکج ایک روزنامہ اخبار کے لئے رپورٹنگ بھی کرتا ہے۔ اطلاع کے مطابق پنکج مشرا نام کے شخص صحافی بھی ہیں اور پنجاب نیشنل بینک کے کسٹمر س سروس سنٹر بنسی کو بھی چلاتے ہیں ۔جمعرات کو پی این بی مالی سے ایک لاکھ روپے نکالنے کے بعد و موٹر سائیکل سے بنسی لوٹ رہے تھے ۔ مالی گاو¿ں سے باہر نکلنے کے بعد کچے راستے سے ہوکر پنکج گاو¿ں جارہے تھے ۔ جیونہی مالی بدھار واقع پلنا پر پہنچے اسی وقت ان کے ہی گاو¿ں کے دو نوجوانوں نے کچے راستہ پر بانس لگا کر ان کی گاڑی روک دی۔ اور واردات کو انجام دیا۔ بتایا جاتا ہے کہ لوٹ کی مخالفت کرنے پر جرائم پیشوں نے پنکج کو گولی ماردی، جو پیٹھ میں لگی ہے ۔گولی لگنے کے بعد بھی پنکج نے کچھ دور تک دونوں کا پیچھا بھی کیا لیکن زیادہ زخمی ہونے کی وجہ سے وہ گر پڑے ۔پاس میں درخت کے سایہ میں بیٹھی خواتین نے شور مچایا ۔ تب جرائم پیشہ بھاگ نکلے ۔راستے سے گزررہے منوج کمار نام کے نوجوان نے سون بھدر ابتدائی صحت مرکز پہنچایا۔ جہاں ابتدائی علاج کے بعد صدر اسپتال ریفر کیا گیا ہے ۔ ارول کے ڈاکٹروں نے بہتر علاج کے لئے پنکج کو پی ایم سی ایچ ریفر کردیا ہے۔ پولس سپرنٹنڈنٹ دلیپ کمار مشرا نے بتا یا کہ زخمی نے پولس کو دیئے گئے بیان میں بتایا ہے کہ دونوں جرائم پیشہ بنسی باشندہ کندن کمار اور امبیکا کمار ہیں۔ دونوں آپس میں چچیرے بھائی ہیں ۔ دونوں نے مل کر اس واردات کو انجام دیا ہے۔