اے ایس آئی کے بیٹے نے کی تھی سیلس ٹیکس افسر کے گھر ڈکیتی کی پلاننگ

Taasir Urdu News | Uploaded on 26-September-2017

پٹنہ ،26 ستمبر ( پریس ریلیز ) بھاگلپور میں سیلس ٹیکس افسر کے گھر ہوئی ڈکیتی معاملے میں بڑا خلاصہ ہوا ہے۔ پولس نے اس معاملے میں اے ایس آئی کے بیٹے سمیت تین لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ اے ایس آئی کے بیٹے نے دوستوں کے ساتھ مل کر اس واقعہ کو انجام دیاتھا۔ فی الحال پولس سبھی سے پوچھ تاچھ کررہی ہے۔ معلوم ہوکہ تلکا مانجھی تھانہ کے نیو شیو پوری کالونی محلے میں سیلس ٹیکس افسرریتاسنگھ کے گھر ہوئی ڈکیتی کی تھی ۔اسی معاملے میں ایک ملزم رنگرا کا رہنے والاتھا اور بارہ ہارٹ میں تعینات اے ایس آئی اوم پرکاش ٹھاکر کا بیٹا برجیش کمار بھی ہے۔ اس کے علاوہ ملزموں میں ببر گنج تھانہ علاقہ کے علی گنج کا رہنے والا سوربھ ساہ عرف کند ن ساہ اور مندی چک کار ہنے والا آکاش کمار شامل ہے۔ پولس کی ٹیم نے تینوں کو اتوار کی شب الگ الگ ٹھکانوں سے اٹھایا تھا۔ جنہوں نے 17 اگست کو دن دہاڑے ڈکیتی کے واردات کو انجام دیا تھا۔ پکڑے گئے بد معاشوں سے پوچھ تاچھ کے بعد واردات میں شامل کچھ اور بد معاشوں کی جانکاری بھی پولس کو ملی ہے جن کی تعداد چھ سے سات کے قریب بتائی جارہی ہے۔ ان کی بھی گرفتاری کے لئے پولس دبش دے رہی ہے۔ پولس نے ان کے پاس سے دو بائک اور ایک موبائل ضبط کیا ہے۔ اس کا خلاصہ ایس ایس پی منوج کمار نے سموار کو میڈیا سے رو برو ہوکر کیا۔ اس دوران انہوں نے کہا کہ واردات کے دو دن بعد ہی پولس نے واردات میں شامل لوگوں کا پتہ لگا لیا تھا۔ موبائل لوکیشن پر تینوں کی گرفتاری کی گئی ہے۔ یہ خلاصہ تکنیکی سیل کی مدد سے ہوا ۔گرفتار ملزم برجیش خود کو ایک مقامی چینل کارپوٹر بتاتا تھا جوواقعہ کے دن حراست میں ہونے کے باوجود بچ نکلا تھا۔ اس واقعہ میں چھ سات اور مشتبہ لوگوں کی تلاش جاری ہے ۔