جہان آباد میں دیور – بھابھی کو اتار ا موت کے گھاٹ

Taasir Urdu News | Uploaded on 11-sep-2017

جہان آباد، 11 ستمبر( نمائندہ ) جہان آباد ضلع کے شکوراآباد تھانہ علاقہ کے سلطانپور گاو¿ں میں رشتے میں دیور بھابھی لگنے والے دو نوں کی لاش مشتبہ حالت میں ملنے کے بعد ان کے لواحقین نے قتل کا الزام لگاتے ہوئے پولس سے مجرموں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ۔ موقع پر پہنچی پولس نے بھی تحقیقات شروع کر دی ہے ۔دو لاش ایک گھر سے ملنے کے بعد گاو¿ں میں بھی سنسنی کا ماحول قائم ہو گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ رات میں دونوں کھانے کے بعد سوئے ہوئے تھے کہ گھر کے دیوار میں سیندھ مار کر جرائم پیشوں نے ان دونوں کو قتل کر دیا۔ صبح میں واقعہ کی خبر کے بعدآس پاس کے لوگوںکی ایک بڑی تعداد جمعہوگئی ۔ قتل کی وجوہات کا انکشاف ابھی تک نہیں ہو پایا ہے۔ حالانکہ بتایا جا رہا ہے کہ جائیداد کے لالچ میں بھی کسی قریبی رشتہ دار کی طرف سے دونوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔ لواحقین اس معاملے میں کچھ بھی کھل کر بولنے سے کترا رہے ہیں۔ دونوں لاشوں کے ناک سے خون کے پائے جانے سے شک ہے کہ دونوں کا قتل گلا گھوٹ کر کیا گیا ہو ۔ اس موقع پر پہنچے رتنی ڈویزن کے بی ڈی او مکیش کمار نے بتایا کہ پوسٹ مارٹم کی رپورٹ کے آنے کے بعد ہی پورے معاملہ کا خلاصہ ہو پائے گا ۔ دونوں لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے صدر ہسپتال بھیج دیا گیا ہے ۔