معروف اردو اسکالر ذکی ہاشمی کی دفتر روز نامہ’تاثیر‘ میں آمد

پٹنہ 26 ستمبر ( اسٹاف پورٹر)اردوکے معروف شاعر اور اسکالر اور استاذ اردو کالج گو پال گنج ڈاکٹر ذکی ہاشمی آج رو ز نامہ تاثیر کے دفتر تشریف لائے۔ انہوں نے اخبار کے چیف ایڈیٹر ڈاکٹر محمد گو ہر اور ایڈیٹوریل ایڈوائز ر اشرف استھانوی سے ملاقات کرکے معیاری اخبارکی اشاعت پر دلی مسرت کااظہار کرتے ہوئے مبارکباد دی ۔ ڈاکٹر ہاشمی نے کہاکہ گوپال گنج ، سیوان اضلاع میں کثیر اردو آبادی ہے اور یہ اخبار روزا نہ ان اضلاع میں پابندی سے پہنچ رہاہے ۔ اس اخبار کا معیار اور وقار لاجواب ہے ۔ بہارسے شائع ہو نے والے تمام اردو رو ز ناموں میں رو ز نامہ ”تاثیر“ کا اداریہ سب سے بہتر ہو تاہے ۔ اس موقع پررو ز نامہ”تاثیر“ کے ایڈیٹوریل ایڈوائزر اشرف استھانوی نے اپنی تازہ ترین تصنیف’ صدائے جرس اور بہار کے لعل و گہر“ کی ایک کاپی ذکی ہاشمی کی خدمت میں پیش کی ۔ ساتھ ہی” بہارکے عظیم المرتبت صوفی حضرت شیخ شرف الدین احمد یحیٰ منیری کی حیات و خدمات پر محیط و لایت کے تاجد ارانسانیت کے علمبر دار شیخ شرف الدین احمد یحیٰ منیری “کاایک نسخہ بھی پرو فیسر ذکی صاحب کو پیش کیا۔ اس موقع پرسیوان کے معروف اردو ادیب ڈاکٹر طارق انور بھی موجود تھے اورانہوں نے بھی اس معیار ی اخبارکی اشاعت پر پوری ٹیم کو مبارکباددی۔