نوزائیدہ بچے کی موت پراہل خانہ نے ڈاکٹرکو پیٹا

Taasir Urdu News | Uploaded on 11-sep-2017

سمستی پور ، 11 ستمبر( نمائندہ ) ضلع کے دلسنگھ سرائے میں ڈاکٹر سنہا کے نرسنگ ہوم میں اتوار کی شام نوزائیدہ کی موت پر اہل خانہ نے جم کر ہنگامہ کیا۔ اس دوران مشتعل اہل خانہ نے خاتون ڈاکٹر ، ڈاکٹر بندو سنہا اور اس کے شوہر ڈاکٹر سی بی سنہا کی جم کر پٹائی بھی کردی ۔ اہل خانہکا غصہ دیکھ کر طبی ٹیم کسی بھی طرح نرسنگ ہوم چھوڑ کر بھاگ نکلی ۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی تھانہ انچارج نریش پاسوان پولیس فورس کے ساتھ نرسنگ ہوم پر پہنچ کر مشتعل لوگو ں کو خاموش کرایا۔ بتایا گیا ہے کہ نگرگاما باشندہ ودیا نند چودھری کی بیٹی کو درد کے بعد اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ ڈاکٹروں کے ذریعہ کئی گھنٹوں تک نارمل کرنے کے انتظار کے بعد اتوار کو سرجری کے ذریعہ بچے کی پیدائشکرایا ، پیدائش ہوتے ہی نوزائیدہ مر گیا۔ جس کے بعد اہل خانہ نے ڈاکٹر پر لاپروائی کا الزام لگاتے ہوئے ہنگامہ کیا اور ڈاکٹر کے ساتھ مارپیٹ کی۔ اہل خانہ نے الزام لگایا ہے کہ گزشتہ کئی مہینوں سے ڈاکٹر بندو سنہا کے ہی دیکھ ریکھ میں بیٹی کا علاج چل رہا تھا۔ پیدائش کے آخری دن تک سب کچھ ڈاکٹر کی طرف سے بتایا جا رہا تھا، پھر نوزائیدہ بچے کی موت کیسے ہوئی ۔ اس سلسلے میںڈاکٹر کے اسسٹنٹ نے کہا کہ نوزائیدہ بچے کی موت پیٹ میں ہی ہوچکی تھی۔ جس کے بعد نوزائیدہ بچے کی جان بچانے کے لئے سرجری کیا گیا تھا اور پہلے سے مرا بچہ کو باہر نکالا گیا ۔ اس کے باوجود خاندانوں کی طرف سے ہنگامہ کیاگیا ۔ شہر کے ڈاکٹروں نے نرسنگ ہوم میںمارپیٹ کے واقعات سے کافی ڈرے ہوئے تھے اور اس واقعہ کی سخت مذمت کی ۔