وزیراعلیٰ راحت فنڈ میں 4.06 کروڑ روپئے کاعطیہ

پٹنہ،12ستمبر (اسٹاف رپورٹر): بہار اسٹیٹ روڈ ڈیولپمنٹ کارپوریشن کی جانب سے وزیربرائے تعمیرات سڑک نندکشور یادو نے وزیراعلیٰ راحت فنڈ میں 4کروڑ روپئے کا مالی تعاون دیا۔ اس سلسلے میں انہوں نے وزیراعلیٰ کے آفس چیمبر میں وزیراعلیٰ نتیش کمار کو 4کروڑ کا چیک سونپا۔ اس کے علاوہ پاٹلی پتراسنٹرل کوآپریٹیوبینک کی جانب سے وزیربرائے امدادباہمی رانا رندھیر سنگھ نے 5لاکھ روپئے اور وزیربرائے ٹرانسپورٹ سنتوش کمار نرالا نے ایک لاکھ روپئے کا چیک وزیراعلیٰ راحت فنڈ کے لئے وزیراعلیٰ نتیش کمار کو سونپا۔ اس موقع سے وزیراعلیٰ نتیش کمار نے وزیراعلیٰ راحت فنڈ میں مالی تعاون دینے کے لئے سبھی کاشکریہ ادا کیااوران کے ذریعہ کی گئی اس سماجی پہل کی ستائش کی گئی۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ آفت کی گھڑی میں تمام لوگوں کوبڑھ چڑھ کر متاثرین کی مدد کے لئے آگے آنا چاہئے۔