دنیا بھر سے

نائب افغان صوبائی گورنر پشاور سے ’لاپتہ‘

Written by Taasir Newspaper

کابل28اکتوبر(آئی این ایس انڈیا) افغانستان کے ایک نائب صوبائی گورنر پشاور سے مبینہ طور پر لا پتا ہو گئے ہیں۔افغان قونصل خانے کے سفارتکاروں کا کہنا ہے کہ صوبہ کنڑ کے نائب گورنر محمد نبی احمدی کو مبینہ طور پر اغوا کر لیا گیا ہے، تاہم مقامی سکیورٹی حکام کی طرف سے تاحا ل اس بارے میں کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ احمدی علاج کی غرض سے پشاور میں تھے اور مبینہ طور پر ڈبگری کے علاقے سے لاپتا ہوئے۔ ان کے اہل خانہ نے اس بارے میں افغان سفارتی حکام کو آگاہ کیا تھا۔افغان قو نصل خانے کے عہد یداروں کے مطابق نائب گورنر عام پاسپورٹ پر پشا ور آئے تھے اور ان کی یہاں آمد اور موجودگی کی قو نصل خانے کے پاس کوئی اطلاع نہیں تھی۔ تاحا ل افغا ن عہدیدار کے اس مبینہ اغوا یا گمشدگی کے بار ے میں مقامی پولیس حکام کچھ بتانے سے گریزا ں ہیں۔محمد نبی احمدی کا تعلق سابق افغان وزیرا عظم گلبدین حکمت یار کے گروپ حزب اسلامی سے بتایا جاتا ہے۔ رواں سال حزب اسلامی سے تعلق رکھنے والی یہ دوسری افغان شخصیت ہیں جو پشاور میں کسی ناخوشگوار صورتحال کا شکار ہوئی ہیں۔قبل از یں مئی میں نامعلوم مسلح افراد نے حکمت یار کے ایک قریبی ساتھی نقیب محمد المعروف حاجی فر ید کو پشاور کے علا قے پشتہ خرہ میں فائرنگ کر کے ہلا ک کر دیا تھا۔

About the author

Taasir Newspaper