بہار میں ا نٹرکے امتحانات 6فروری سے

15اکتوبر(تاثیر بیورو):بہار اسکول اکزامینیشن بورڈ نے آئندہ سال ہونے والے انٹرمیڈیٹ امتحان کی تاریخ کا اعلان کردیا ہے۔ بورڈکے چیئرمین آنندکشور نے بتایا کہ 6سے 16فروری کے درمیان انٹرکے امتحانات ہوں گے۔ اس بار پریکٹیکل امتحانات پہلے ہوں گے جو 11جنوری سے 25جنوری کے درمیان لئے جائیں گے۔ پریکٹیکل امتحانات کے لئے اس بار ہوم سنٹر کا نظم ختم کر کے ضلع مجسٹریٹ کواختیار سونپا گیا ہے۔ چیئرمین نے بتایاکہ انٹرمیڈیٹ کے سنٹ اپ امتحان کا انعقاد اگلے ماہ 14نومبر سے شروع ہوگا اور21نومبر کو ختم ہوجائےگا۔ ریگولر اور پرائیویٹ امیدواروں کو سالانہ امتحان میں شامل ہونے کے لئے سنٹ اپ امتحان دینا لازمی ہوگا۔ سنٹ اپ امیدواروں کو ہی سالانہ امتحان دینے کے لئے ایڈمٹ کارڈ جاری کیاجائےگا اس کے لئے انٹراسکول کے پرنسپل کو 27نومبر تک سنٹ اپ امیدواروں کی فہرست بورڈکو مہیا کرانے کے لئے کہاگیا ہے۔ اسکول کی غلطی سے اگر کوئی امیدوار امتحان دینے سے محروم رہ جاتا ہے تو اس کی ذمہ داری اسکول کی ہوگی۔ پہلی سیٹنگ کاامتحان 9.45سے 1.00بجے تک ہوگا جبکہ دوسری سیٹنگ کا امتحان 1.45سے 5.00بجے تک چلے گا۔