تہواروں میں نظم ونسق کے مد نظر چیف سیکوریٹی کمشنرکی سونپور ڈویزن کے ریلوے تحفظ دستہ کے افسرا ن کے ساتھ میٹنگ

Taasir Urdu News | Uploaded on 12-OCTOBER-2017

حاجی پور ، 12 اکتوبر ( اوم سنگھ ) مورخہ 12 اکتوبر کو مسٹر روندرکمار ومار ، انسپکٹر آف جنرل نیز چیف سیکوریٹی کمشنر ریلوے تحفظ دستہ ، ایسٹرن ریلوے ، حاجی پور کے ذریعہ ڈویزنل ریل مینجر دفتر ، سونپور واقع کانفرنس ہال میں آئندہ دیوالی ، چھٹھ پوجا اور مشہور سونپور میلہ کے دوران نظم ونسق کے پیش نظر ریلوے تحفظ دستہ کے آفسران / فورس ممبران کے تعیناتی کے سلسلے میں کانفرنس ہال میں موجود ڈویزنل تحفظ کمشنر اسسٹنٹ تحفظ کمشنر اورسونپور ڈویزن کے سبھی انسپکٹر انچارج کو خطاب کیا۔ منعقد میٹنگ کے دوران مسٹرورما انسپکٹر آف جنرل کے ذریعہ موجود سبھی آفیسران کو آئندہ دیوالی ،چھٹھ پوجا اور کارتک پورنیما/ سونپور میلہ کے دوران ہونے والے غیر معمولی بھیڑ کو دیکھتے ہوئے ریلوے اسٹیشن اور میل / ایکسپریس /سواری گاڑیوں میں بہتر حفاظتی انتظامات اور ضرورت کے مطابق ریلوے تحفظ دستہ کے ملازمین تعیناتی کئے جانے کے سلسلے میں ضروری رہنما ہدایات دیئے ۔ساتھ ہی انسپکٹر آف جنرل / ریلوے تحفظ دستہ کے ذریعہ موجود سبھی افسر کو آئندہ تقریب کے موقع پر بہتر نظم ونسق قائم رکھنے کے لئے متعلقہ پولس اور ضلع انتظامیہ کو بہتر رابطہ قائم کرنے کے لئے ہدایت دی ۔