سائنا ، پرنے اور کندامبی کوارٹر فائنل میں

اوڈینسے ، 20 اکتوبر (یو این آئی) غیر سیڈ ایچ ایس پرنے نے سابق نمبر ایک اور ساتویں سیڈ ملائیشیا کے لی چونگ وی کو جمعرات کو تین گیموں میں 21۔17، 11۔21 ،21۔19 سے شکست دے کر تہلکہ مچا دیا اور اس جیت کے ساتھ انہوں نے ڈنمارک اوپن بیڈمنٹن کے کوارٹر فائنل میں داخلہ حاصل کرلیا۔ پرنے کے علاوہ غیر سیڈ سائنا نہوال اور آٹھویں سیڈ کندامب¸ سری کانت نے بھی کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی ہے ۔پہلے را¶نڈ میں اولمپک چمپئن اسپین کی کیرولینا مارین کو ہرانے والی سائنا نے دوسرے را¶نڈ میں تھائی لینڈ کی نچون جداپول کو 42 منٹ میں 22۔20، 21۔13 سے شکست دی جبکہ سری کانت نے کوریا کے جیون ھیو جینگ کو ایک گھنٹے 51 منٹ کے میراتھن مقابلے میں 21۔13، 8۔21، 21۔18 سے شکست دی ۔ پرنے نے چانگ وائی کے ساتھ یہ میچ ایک گھنٹہ اور تین منٹ میں میچ جیت لیا۔اس فتح کے ساتھ، ورلڈ رینکنگ میں 14 ویں درجہ بندی میں ہندستانی کھلاڑی نے اپنے کیریئر ریکارڈ چونگ وی کے خلاف 2۔2 کرلیا ۔ پرنے کا کوارٹر فائنل میں ٹاپ سیڈ کھلاڑی کوریا کے سون وان ہو سے مقابلہ ہوگا جن کے خلاف ان کا 1۔2 کا ریکارڈ ہے ۔