سعودی عرب کے عراق سے تاریخی اور خونی تعلقات ہیں: شاہ سلمان

ریاض23اکتوبر(آئی این ایس انڈیا ) خادم الحر شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے عراق کے ساتھ نہ صرف جغرافیائی اور مشترکہ مفادات پر مبنی تعلقات استوار ہیں بلکہ یہ برادرانہ اور خونی رشتوں پر مبنی تعلقات ہیں۔شاہ سلمان نے اتوار کو سعود ی عراق رابطہ کونسل سے متعلق معاہدے پر د ست خطو ں کی تقریب کے موقع پر تقریر کرتے ہوئے کہا کہ” میں اس رابطہ کونسل کے اجلا سو ں کا شدت سے منتظر ہوں ،ان سے دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کے فروغ کی نئی راہیں کھلیں گی“۔انھوں نے کہا کہ ” ہم عراق میں اپنے بھائیوں کو دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف جنگ میں کامیا بیو ں پر مبار ک باد دیتے ہیں۔ نیز ہم عراق کے اتحاد اور استحکام کی حمایت کا اعادہ کرتے ہیں“۔اس مو قع پر شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور اور عراقی وزیراعظم حیدر العبادی نے سعودی،عراق رابطہ کونسل کے قیام کے لیے مفاہمت کی یاد دا شت پر دستخط کیے ہیں۔ سعودی کابینہ نے اگست میں اس کونسل کے قیام کی منظوری دی تھی۔اس کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان تزویراتی ، سرمایہ کاری اور ثقافتی شعبوں میں تعلقات کو فروغ دینا ہے۔اس سے عراق کی معیشت کی بحالی کے لیے بھی نئے مواقع پیدا ہوں گے۔شاہ سلما ن نے گذشتہ سال کے دوران میں متعدد مر تبہ عراق ، اس کی سلامتی اور استحکام کے فرو غ کی ضرورت پر زوردیا تھا ۔ انھوں نے دونوں ملکوں کے درمیان سرحدی گذرگاہ کو کھولنے کی ضرورت پر بھی زوردیا تھا۔ دونو ں ملکوں میں گذشتہ ہفتے ستائیس سال کے بعد فضائی روابط بحال ہوگئے ہیں اور سعود ی دارالحکومت ریاض سے فضائی کمپنی فلائی ناس کی پہلی تجارتی پرواز بغداد پہنچی تھی۔