سمستی پور کا خونخوار جرائم پیشہ جھارکھنڈ سے گرفتار

Taasir Urdu News | Uploaded on 20-OCTOBER-2017

سمستی پور ،20 اکتوبر ( نمائندہ ) سمستی پور کا خونخوار جرائم پیشہ اور 25 ہزار کا انعامی ڈبلیو جھا اور اس کے دو معاون کو جمشید پور سے گرفتار کرنے کے بعد سمستی پور لایا گیا ہے۔ ضلع کی پولس گرفتار جرائم پیشوں سے پوچھ تاچھ میں لگی ہے۔ ایس پی کے مطابق ڈبلیو جھا نے اجیار پور گیس ایجنسی پر گولی باری ، کئی رنگداری ، تاوان ، اغوا میں اپنی شمولیت قبول کیا ہے۔ ضلع کے مسری گھراری تھانہ کے سلیم پور کا رہنے والا خونخوار دہشت گرد اور 25 ہزار کا انعامی ڈبلیو جھا کو سمستی پور پولس اور ایس ٹی ایف کی مشترکہ ٹیم نے جھارکھنڈ کے جمشید پور سے سموار کی رات گرفتار کیاتھا ۔جمعرات کی دیر شام اپنے آفس میں ایس پی دیپک رنجن نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ خونخوار جرائم پیشہ ڈبلیو جھا عرف رنجیت جھا کو سموار کی رات سمستی پور پولس اور ایس ٹی ایف نے جمشید پور ضلع کے باگ بیڑہ تھانہ علاقہ سے گرفتار کیا ہے۔ اس پر سمستی پور ضلع میں کل 13 معاملہ تاوان ، اغوا ، لوٹ ، رنگداری وغیرہ کی رپورٹ درج ہے ۔ اس کے پاس سے ایک پرچی ملی تھی جس کی بنیاد پر چھاپہ ماری کی گئی۔ تو اس کے دو ساتھی بھی گرفتار ہوئے ہیں۔ اس کے پاس سے ایک دیسی پستول ، 12 گولی ، 5 کیلو گانجہ بھی برآمد ہوا ہے۔ اس کی گرفتاری سے ضلع کی پولس نے چین کی سانس لی ہے اور لوگوں میں جو خوف تھا وہ ختم ہوا ہے۔ گرفتاری کے بعد ڈبلیو جھا نے اجیار پور گیس ایجنسی پر گولی باری ، کئی رنگداری ، تاوان ، اغوا میں اپنی شمولیت قبول کیا ہے۔