’سکریٹ سپر اسٹار‘ کے پرموشن کیلئے عامر خان اور کوہلی آئے ایک ساتھ!

نئی دہلی 04 اکتوبر( ایجنسی)ہندوستان کے سب سے بےمثال شخصیات میں سے دو عامر خان اور وراٹ کوہلی دیوالی کے خصوصی چیٹ شو کے لئے ایک ساتھ آئے۔دنگل کے اسٹار عامر خان خاص طور سے اس خصوصی چیٹ شو کی شوٹنگ کے لئے سنگاپور سے ہندوستان کے لئے روانہ ہوئے . اس شو کے ذریعے پہلی بار ناظرین ان دونوں ماہر شخصیات کو ایک ہی پلیٹ فارم پر اشتراک کرتے ہوئے دیکھیں گے۔تہوار خصوصی چیٹ شو کی شوٹنگ کرتے وقت دونوں ماہر فنکاروں کو ایک دوسرے کے ساتھ ایک شاندار وقت گزارنے کا موقع ملا۔عامر خان نے وراٹ کوہلی کو ایک تحفہ کے طور پر دنگل کا کلیپ بورڈ تحفے میں دیا۔ یہ بات کم لوگ ہی جانتے ہے کہ عامر کو اپنی فلموں سے کلیپ بورڈز جمع کرنے کا شوق ہے۔ وہی وراٹ نے عامر کوہندوستان کرکٹ ٹیم کی ٹی شرٹ تحفہ کے طور پر پیش کی۔عامر کے ساتھ، ان کے بیٹے آزاد خان بھی اس تقریب میں شامل ہوئے جو وراٹ کوہلی کےفین ہے ۔وراٹ سے ملاقات کرنے کے بعد آزاد کافی پرجوش تھے اور وراٹ نے آزاد کو ایک دستخط والا بیٹ بھی تحفہ میں دیا جس کے بعد ان کی خوشی کی کوئی حد نہیں تھی۔دیوالی ہفتے کے دوران ٹیلی ویڑن پر یہ خاص چیٹ شو نشر کیا جائے گا۔یہ خاص چیٹ شو 19 اکتوبر کو ریلیز ہونے والی فلم ’سکریٹ سپر اسٹار‘ کے پروموشنل کا حصہ ہے۔