شیخ پورہ 12اکتوبر ( یواین آئی) :بہار کے شیخ پورہ ضلع کے شہر تھانہ علاقے میں جمعرات کو بے خوف بدمعاشوں نے دن کے اجالے ایک بینک پر دھاوا بولا اور 22 لاکھ روپے سے زائد لوٹ کر فرار ہوگئے۔اس دوران ڈاکوو¿ں نے مزاحمت کرنے پر بینک مینیجر کے ساتھ مارپیٹ کی، جس سے وہ بری طرح زخمی ہو گئے. پولیس کے مطابق شیخ پورہ شہر کے کٹرا چوک واقع انڈین بینک کی شاخ کے صبح کھلنے کے بعد دھاوا بول کر موجود گاہکوں کو بھی اپنے بندوق کے نشانہ پر لے لیا ۔اس کے بعد ڈاکوو¿ں نے بینک سے 22.67 لاکھ روپے لے کر فرار ہو گئے۔ ڈاکوو¿ں کے جانے سے پہلے بینک کے گیٹ کو مقفل کر دیا اور اپنی مہارت دکھاتے ہوئے بینک میں لگے سی سی ٹی وی کیمرے کا ہارڈ ڈسک کو بھی لیتے گئے۔پولیس کے افسر نے بتایا کہ واقعہ کی اطلاع ملنے کے پولیس فورا بینک پہنچ چکی ہے، اس وقت، پورے معاملے کی چھان بین چل رہی ہے۔ حکام کے مطابق شیخ پورہ ضلع سے باہر جانے والی تمام سڑکوں سے گذرنے والی گاڑیوں کی تلاشی لی جا رہی ہے اور ڈاکوو¿ںکا سراغ حاصل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے ۔واضح ہو کہ یہ ضلع بھی ماو¿ نواز کی دہشت کے زد میں ہے ،یہاں بھی کثیر تعداد میں ماو¿ دہشت گرد مقیم رہتے ہیں ، کئی بار پولیس اہلکار کو بھی نقصان پہنچا چکے ہیں ۔ گمان ہے کہ اس مبینہ بینک لوٹ میںماو¿ دہشت گردوں کا ہاتھ ہو اور انہوں نے اتنی بڑی کاروائی سر انجام دی ہو۔