پانچ گھنٹے کی طوفانی بارش سے سارا شہرسیلاب کی کیفیت سے دوچار

حیدرآباد ،3 اکتوبر ( پریس ریلیز ) مسلسل 5 گھنٹے کی طوفانی بارش نے حیدرآباد شہر کو پانی پانی ، جل تھل کرکے رکھ دیا۔ کئی دنوں کے مسلسل چھٹی کے بعد لوگ جہاں جہاں سے شہر واپس آرہے وہ لوگ وہیں پھنس گئے۔ حیدرآباد کے تالاب ، نالے ،پانی سے بھرا دیکھاگیا۔ لوگوں کے گھروں میں پانی بس گاڑیاں سبھی پانی میں ڈوب گئے ۔ کئی گھروں کو نقصان ، دیوار گرنے سے باپ بیٹے کی موت ، پولس چوکس ، بلدیہ بھی چوکس ، گھنٹوں کی بارش نے سارا شہر سیلاب کی کیفیت سے دو چار ، حکومت کی کارکردگی بہتر رہی ، قبل از وقت بارش کی گھنی گرج اور بجلی کی چمک کے ساتھ ہی محکمہ کارپوریشن اور ایمرجنسی سروس کے علاقے میں ایمرجنسی خبروں کے ذریعہ پانی کی نکاسی اور ضرورت حال پر کڑی نظر رکھی گئی۔ کئی دنوں کے بعد اسکول ، کالج کھلنے والے تھے ، ایک دن کی تعطیل کا اعلان احتیاط کردیاگیا۔ دوسری صبح جگہ جگہ پانی اور سڑکوں اور گھروں میں پانی سے پریشانی کی خبر ملی ۔ممبئی جیسی کیفیت ہونے سے حیدرآباد بچ گےا ۔کیونکہ پولس محکمہ اور حکومت کی چوکسی سے عوام میں پریشانی ہوئی ،مگر اس کا حل بھی دیکھاگیا ۔ بہت زیادہ نچلے حصہ میں زیادہ پریشانی پائی گئی ۔ برقی سربراہی میں آئی پریشانی پر جلد قابو پالیاگیا۔ آئندہ کے 48 گھنٹہ میں بارش کے امکان سے نپٹنے کے لئے ایمرجنسی سروس بالکل تیار ، حیدرآباد میں پہلی بار مدتوں بعد اس قدر بجلی کی گرج چمک جیسے بادل پھٹ پڑا جیسے بارش سے حیدرآباد ستمبر مہینے کی بارش سے فطری خوفناک ہونے سے اس بار بچ نہ سکے ۔