پیراگوئے اور مالی بھی ناک آوٹ میں

ممبئی/نئی دہلی، 12 اکتوبر (یو این آئی) فیفا ورلڈ کپ انڈر 17 ٹورنامنٹ کے ناک آ¶ٹ میں پہلے ہی جگہ پکی کر چکی پیراگوئے نے جمعرات کو ترکی کے خلاف 3۔1 کی فتح کے ساتھ جیت کی ہیٹ ٹرک لگاتے ہوئے اپنے شکست نہ کھانے کے سلسلے کو بھی برقرار رکھا اور گروپ بی سے سرفہرست پوزیشن حاصل کر لی ۔پیراگوئے نے یہاں ڈی وائی پاٹل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں ترکی کے خلاف بھی شاندار مظاہرہ کیا اور اپنے گروپ بی میں تین میچوں میں تینوں جیت کر سب سے زیادہ نو پوائنٹس لے کر شان سے دوسرے مرحلے میں پہنچ گئی۔فیفا ٹورنامنٹ کے خطاب کی دعویدار مانی جا رہی پیراگوئے نے ٹورنامنٹ میں مالی کو 3۔2 سے ، نیوزی لینڈ کو 4۔2 سے اور ترکی کو 3۔1 سے شکست دی۔ وہیں ترکی اپنے گروپ بی میں مایوس کارکردگی کے ساتھ تین میچوں میں ایک ڈرا اور دو ہار کر محض ایک پوائنٹس ہی لے سکی اور آخری مقام پر رہ کر ٹورنامنٹ میں ناک آ¶ٹ کی دوڑ سے باہر ہونے والی سب سے پہلی ٹیم بھی بن گئی۔ پیراگوئے کے لئے جیووان¸ بوگاڈو نے 41 ویں، فرنانڈو کارڈوجو نے 43 ویں اور انٹونیو گالیانو نے 61 ویں منٹ میں گول کئے جبکہ ہار کے فرق کو کچھ کم کرتے ہوئے ترکی کے لیے واحد گول کریم کاسگن نے انجر¸ وقت میں کیا۔ جنوبی امریکی ٹیم نے نہ صرف پہلے لیگ کے تمام تین میچ بلکہ 10 گول بھی اسکور کیے ہیں۔ وہیں ترکی تین میچوں میں صرف دو گول کرسکی ۔ جبکہ انہوں نے سات گول کھائے اور ٹورنامنٹ سے باہر ہونے والی پہلی ٹیم بن گئی۔پیراگوئے 16 اکتوبر کو ناک آ¶ٹ میں تیسری جگہ کی ٹیم سے کھیلے گی۔ ادھر آخری منٹ تک چلی مہم جوئی کے ساتھ جمعرات کو یہاں راجدھانی کے جواہر لال نہرو اسٹیڈیم میں کھیلے گئے فیفا انڈر 17 فٹ بال عالمی کپ میچ میں مالی نے نیوزی لینڈ کے خلاف 3۔1 کی زبردست جیت درج کرتے ہوئے ناک آ¶ٹ مرحلے میں داخلہ حاصل کر لیا ہے ۔ فیفا ورلڈ کپ کے گروپ بی کی مضبوط ٹیموں میں شامل مالی اسی کے ساتھ تین میچوں میں دو جیت اور ایک ہار کے ساتھ چھ پوائنٹس لے کر گروپ میں دوسرے نمبر پر رہی اور ٹورنامنٹ کے دوسرے مرحلے میں جگہ بنا لی۔وہیں نیوزی لینڈ کی ٹیم کے لیے یہ ٹورنامنٹ میں دوسری شکست تھی جبکہ اس نے ایک میچ ڈرا کھیلا تھا۔وہ محض ایک پوائنٹس لے کر تیسرے نمبر پر رہی اور ناک آ¶ٹ سے باہر ہو گئی۔ مالی نے میچ میں آخر¸ وقت تک جدوجہد دکھائی اور اس کے لئے سلام زٰیدو نے 18 ویں منٹ میں کھاتہ کھولتے ہوئے پہلا گول داغا۔اس کے بعد جیموسا ٹراور نے 50 ویں منٹ میں دوسرا گول کرتے ہوئے اسکور 2۔0 کر دیا۔ ایک وقت تک مالی کی ٹیم مکمل طور نیوزی لینڈ پر غالب رہی لیکن دوسرے ہاف کے 72 ویں منٹ میں چارلس سپراگ نے گول داغتے ہوئے 2۔1 سے ا سکور کرتے ہوئے اپنی ٹیم کے لیے کچھ امید بندھائی۔ اگرچہ ناک آ¶ٹ میں پہنچنے کے لیے مکمل طور پر کمر کس کر آئی مالی کے لیے آخری لمحات میں لسانا اندیا نے گول کرتے ہوئے اسکور 3۔1 کر دیا اور نیوزی لینڈ کے لیے پھر واپسی کے راستے تقریبا بند کر دیئے ۔انجر¸ وقت میں بھی دونوں ٹیموں کی جانب سے گول کرنے کی کوشش دیکھنے کو ملی ۔ کیوی ٹیم کے گول کیپر نے 90 ویں منٹ میں اچھا دفاع کرتے ہوئے مالی کو گول کرنے سے روکا لیکن اس وقت تک مالی اپنی جیت یقینی بنا چکی تھی۔ میچ میں مالی نے 61 فیصد تک گیند کو اپنے قبضے میں رکھا جبکہ نیوزی لینڈ نے 39 فیصد ہی گیند کو اپنے قبضے میں رکھا۔وہیں مالی نے سب سے زیادہ گول کے مواقع بھی بنائے ۔