پی ایم مودی آج چوتھی بار گجرات جائیں گے

نگر،15اکتوبر(یو این آئی)اپنی آبائی ریاست گجرات میں انتخابی گہما گہمی کے درمیان وزیر اعظم نریندر مودی تقریباً چار ہفتہ کے اندر گجرات دورہ کے تحت کل ایک بار پھر اپنے اس آبائی ریاست کے دورہ پر پہنچیں گے اور گاندھی نگرضلع کے بھاٹ میں سات لاکھ سے زائد پارٹی کارکنوں کے ایک جلسہ سے خطاب کریں گے ۔ مسٹر مودی ایک ہفتہ کے بعد پھر گجرات کے بھا¶ نگر آئیں گے اور جنوبی گجرات کے دہیج اور سوراشٹر کے گھوگھا سے سمندری راستہ سے جوڑنے والی ‘رورو پھیری سروس’ ،یعنی ایسے جہاز جو گاڑیو ں ،سامان اور مسافروں کو اس پار سے اس پار لے جائے ، کا افتتاح کریں گے ۔ پارٹی کے ریاستی ترجمان بھرت پانڈیہ نے آج بتایا کہ مسٹر مودی بھاٹ میں ریاست کے سبھی لگ بھگ پچاس ہزار بوتھوں سے جڑے کارکنوں کو خطاب کریں گے ۔اس دوران پارٹی صدر امت شاہ اور دیگر سینئر پارٹی لیڈرز بھی موجود رہیں گے ۔نائب وزیر اعلیٰ نیتن پٹیل نے بتایا کہ مسٹر مودی پارٹی کے جس اجلاس میں شرکت کریں گے وہ ریاست کے مختلف حصوں میں منعقد دو ‘گجرات گورو یاترا¶ں’ کے اختتام کے موقع پر منعقد کئے جارہے ہیں۔اس یاترا میں بی جے پی حکومت والی تین ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ ،مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ سمیت کئی وزیر شرکت کرچکے ہیں۔ دریں اثنا پارٹی ذرائع نے بتایا کہ مسٹر مودی اس اجلاس میں کچھ اہم اعلان بھی کرسکتے ہیں۔ گجرات میں اسمبلی الیکشن کے اس انتخابی سال میں مسٹر مودی کا یہ کل ملاکر آٹھواں دورہ ہوگا جبکہ وزیر اعظم بننے کے بعد یہ کل ملاکر 18واں دورہ ہے ۔ مسٹر مودی نے گزشتہ سات اور آٹھ اکتوبر کو اپنے آخری دورہ کے دوران بطور وزیر اعظم پہلی بار اپنے گا¶ں وڈ نگر کا دورہ اور روڈ شو کیا تھا۔انہوں نے 2500کروڑکی لاگت والی راج کوٹ بین الاقوامی ہوائی اڈہ پروجیکٹ، اوکھا بیٹ دوارکا پل کا بھومی پوجن، نرمدا پر تعمیر ایک بیراج اور امول سے جڑی ایک ڈیری کے پلانٹ کا بھی افتتاح کیا تھا۔وزیر اعظم نے گزشتہ ماہ 13اور14تاریخ کو گجرات کا دورہ کر کے جاپان کے وزیر اعظم شنزو ایبے کے ساتھ ممبئی -احمد آباد بلیٹ ٹرین پروجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھا تھا۔اس کے بعد اپنی یوم پیدائش 17ستمبر کو انہوں نے نرمدا ندی پر تیار سردار سروور باندھ کو ایک پروگرام کے دوران قوم کو معنون کیا تھا۔ واضح رہے کہ ریاست میں اس سال گجرات میں اسمبلی انتخابات ہونے والے ،تاہم ابھی تاریخوں کا اعلان نہیں ہوا۔