کھانا بنانے کے دوران لگی آگ ، بری طرح سے جھلسا معصوم

Taasir Urdu News | Uploaded on 04-OCTOBER-2017

ارریہ ،4 اکتوبر ( نمائندہ ) ارریہ ضلع سے ایک بری خبر ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ گھر میں پکانے کے دوران یہ حادثہ ہوا ہے۔ معلومات کے مطابق گیس سلنڈر کے اچانک پھٹ جانے کی وجہ سے ایک دس سال کا معصوم بچہ بری طرح جھلس گیا۔ فی الحال اس معاملے میں پولس تحقیقات کر رہی ہے۔ واقعہ ارریہ ضلع کے نرپتگنج بلاک کا ہے۔ جہاں مدھورا شمالی پنچائت وارڈ نمبر 8 کے باشندہ راجیش سنگھ کے گھر پر یہ دردناک حادثہ ہوا ہے۔ ان کا دس سال کا معصوم بیٹا انشو کمار آگ لگنے سے بری طرح سے جھلس گیا۔ موصولہ اطلاع کے مطابق انشو کی ماں باورچی خانہ میں گیس سلینڈر پر کھانا پکانے کے دوران چاپا کل پر پانی لینے کے لئے چلی گئی اس وقت گیس سلینڈر میںرساو¿ ہونے کی وجہ کر وہاں پر رکھے جلاون میں بھی آگ پکڑ لیا۔ جس کے بعد وہیں کھیل رہا انشو اس کی زد میں آگیا ۔ واقعہ کے بعد انشو کو گھرکے لوگوں نے آناََ فاناََ میں نرپت گنج ابتدائی صحت مرکز میں داخل کرایا ، جس کے بعد ڈاکٹر نے انشو کی ناز ک حالت کو دیکھتے ہوئے اسے پورنیہ صدر اسپتال میں ریفر کردیا ۔اطلاع کے مطابق پورنیہ صدر اسپتال میں وہ زندگی کی جنگ لڑ رہا ہے۔ انشو کا پورا بدن تقریباََ 80 فیصد جھلس چکا ہے۔