یمونا سنگھ نہیں رہے، وارانسی میں ادا کی جائے گی آخری رسوم

Taasir Urdu News | Uploaded on 02-OCTOBER-2017

سہسرام،2 اکتوبر ( نمائندہ ) روہتاس ضلع کانگریس کے سینئر لیڈر یمونا سنگھ کا اتوار کی رات اپنے آبائی رہائش گاہ پر انتقال ہوگیا۔ وہ 69 سال کے تھے ۔ضلع کے سماجی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے والے آنجہانی سنگھ پر ایک سال پہلے فالج کا حملہ ہوا تھا۔ اسی وقت سے ان کی سر گرمیاں اپنے گاو¿ں موکر میں سمٹ کر رہ گئی تھیں ۔وہ اپنے پیچھے بیٹے بیٹوں سمیت بھر اپورا خاندان چھو ڑ گئے ہیں۔ ان کے انتقال کی خبر ملتے ہی لوگوں کا ہجوم لگ گیا۔ ان کا جسد خاکی وارانسی لے جایا جائے گا۔ آنجہانی سنگھ کل ہند چھتریہ مہا سبھا کے قومی نائب صدر بھی تھے ۔یہاں کے شری کرشن گوشالہ سے بھی اپنی سرگرمیوں کو جوڑ رکھا تھا۔ ضلع کے کئی سماجی ، ثقافتی سرگرمیوںسے جڑے یمونا سنگھ کے انتقال پر کانگریس کے سینئر لیڈر کنہیا سنگھ نوٹری ، کمار منوج ، گریش چند ر جیسوال ،علی حسین کے علاوہ شری کرشن گوشالہ کے ویجندر سنگھ ، کامتا رائے کے علاوہ اروند سنگھ ، سچیدا سنگھ ، اشوک رائے ، وکرما پانڈے سمیت دیگر کئی نے افسوس ظاہر کرتے ہوئے یمونا سنگھ کے انتقال کو یہاں کے لئے ناقابل تلافی نقصان بتایا ہے۔