دنیا بھر سے

دنیا ایک بار پھر بڑی جنگ کی طرف بڑھ رہی ہے: پوپ فرانسس

Written by Taasir Newspaper

روم،4 نومبر(پی ایس آئی)مسیحوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے ایک اور بڑی جنگ کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا ایک بار پھر جنگ کے دہانے پر ہے۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق پوپ فرانسس نے اٹلی میں امریکی فوجیوں کے قبرستان کا دورہ کیا۔ اس موقع پر اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے پوپ فرانسس نے کہا کہ ہمیں یاد رکھنا چاہئے جنگ عظیم دوئم میں لاکھوں افراد کی زندگیاں چلی گئی تھیں۔ پوپ فرانسس شمالی کوریا اور امریکہ کے تناو¿ پر بھی لاکھوں جانوں کے ضیاع کی وارننگ دے چکے ہیں۔

About the author

Taasir Newspaper