ارریہ میں ایس ایس بی کے ہتھے چڑھا ایک اسمگلر

ارریہ ،7 نومبر ( نمائندہ ) ایس ایس بی 56 ویں بٹالین بتھناہا کی ناکا پارٹی نے ’پارو ‘کف سیرپ کی 100 بوتل کو ضبط کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔ معاملے میں بٹالین کے کارگزار فوجی کمانڈر مکیش کمار گوتم نے بتایا کہ خفیہ اطلاع کی بنیاد پر دیر رات ناکہ لگایاگیا ۔ اسی آپریشن کے دوران ایک شخص کو اجئے یادو ولد دنیش یادو موضع و تھانہ سیتا گنج ، ضلع مورنگ ( نیپال ) کو ایس بی آئی بینک جو گبنی کے پاس بائک اور سامان کے ساتھ پکڑا گیا۔ تب پارٹی کمانڈر سنجیت سمجھادر نے اس بائک کو اپنے قبضے میں لیا اور سامان کا معائنہ کیا۔ کل ملا کر 100 بوتل کف سیرپ ملا اور 1 لاکھ روپے قیمت کے سبھی آئٹموں کی ضبطی فہرست تیار کر آگے کی کارروائی کے لئے جوگبنی پولس کے حوالے کردیاگیا۔ فوجی کمانڈر نے کہا کہ نشیلی اشیاءسمیت دیگر سامانوں کی اسمگلنگ کے معاملے میں ایس ایس بی سرگرم ہے اور جگہ جگہ پر جانچ کی جارہی ہے۔