ترکی میں زیرحراست جرمن خاتون رہا: وزارت خارجہ

برلن 4نومبر(آئی این ایس انڈیا) جرمن وزارت خارجہ نے جمعہ کے روز کہا ہے کہ ترکی میں قید جرمن شہریت کی حامل ایک اور خاتون کو رہا کر دیا گیا ہے ۔ ترک حکام نے اس خاتون کو ’سیاسی وجوہا ت‘ کی بنا پر حراست میں لیا تھا۔ جر من وزارت خارجہ کے تر جمان را ئنر برو¿ل نے اس خاتو ن کی شنا خت ظاہر نہیں کی تاہم کہا کہ اس جرمن خاتون کو 22 اکتوبر کو رہا کیا گیا، تاہم اسے ترکی چھوڑنے کی اجازت نہیں ہے۔ واضح رہے کہ ترکی میں سیاسی طرز کے الزاما ت کی بنیاد پر اب بھی کم از کم نو جرمن شہری زیرحراست ہیں۔ اسی تناظر میں جرمنی اور ترکی کے درمیان سفارتی تعلقات انتہائی کشیدہ ہیں۔