سرکاری اسکولوں میں انڈے کی جگہ بانٹے گئے سیب ، مہنگائی بنی سبب

سیتامڑھی ،24نومبر ( نمائندہ ) صوبے کی حکومت نے مڈل اور پرائمری اسکولوں میں ہر جمعہ کو و اردو اسکولوں میں اتوار کو بچوں کے درمیان مڈ ڈے میل کے بعد 1-1 انڈا دینے کا حکم دیا تھا، لیکن سونبرسا میں انڈے کی مہنگائی کی وجہ کر ایسا نہیں ہوسکا ۔ اسکولوں میں ٹیچروں نے بیچ کار استہ نکالتے ہوئے انڈے کی جگہ اتنے ہی قیمت کے سیب پھل کی تقسیم کیا۔ اس کے لئے بلاک کے ٹیچروں نے سونبرسامیں ٹیچرس یونین بلڈنگ میں گزشتہ 16 نومبر کو ایک ہنگامی میٹنگ بلاتے ہوئے انڈے کی مہنگائی اور سرکاری حکم پر گفتگو کی ۔ ٹیچروں نے بتایا کہ بازار میں انڈے کی قیمت میں تیزی ہے۔ فی انڈا 6 روپے کے آس پاس مل رہا ہے ، جبکہ اسے ابالنے میں بھی خرچ ہے۔ سرکار فی انڈا 5 روپے کی شرح سے روپیہ دے گی ۔ ایسی حالت میں ایمانداری کے ساتھ کام ختم نہیں ہوگا۔ آخر کار سبھی ٹیچروں نے مذکورہ میٹنگ میں با اتفاق رائے انڈے کی مہنگائی ختم ہونے تک سیب پھل کی تقسیم کرنے کا فیصلہ لیا ہے۔ ساتھ ہی اس کے لئے ایک مکتوب ضلع مڈ ڈے میل ( کھانا ) انچارج کو لکھا گیا ہے۔ گذشتہ جمعہ کو اسکولوں میں انڈے کی جگہ سیب کی تقسیم بھی شروع کردی گئی ہے۔ جمعہ کو دوستیا ، بھتہی، سونبرسا، پٹیل نگر سمیت مختلف اسکولوں میں سیب کی تقسیم ہوتے دیکھا گیا، وہیں سیب فروخت کندگان کی بھی چاندی رہی ۔اچانک سینکڑوں اسکولوں سے سیب کی مانگ بڑھتے دیکھ سونبرسا ، بھتہی سمیت کئی جگہوں پر دکانداروں کو آناََ فاناََ سیب کا اسٹاک دکانوں میں اسٹاک کرتے ہوئے دیکھا گیا۔ وہیں کافی تعداد میں ٹیچر بھی خریدنے میں مصرف دکھے ۔