ملک بھر میں قومی یوم تعلیم پر پروگرام کا انعقاد

نئی دہلی11نومبر(پریس ریلیز)ملک کے پہلے وزیر تعلیم مجاہد آزادی جناب مولانا ابو الکلام آزادرحمہ اللہ کے یوم پیدائش 11نومبر کی مناسبت سے ملک بھر میںپروگرام کا انعقادکیاگیا ۔ تمام ریاستوںمیں مسلم راشٹریہ منچ کے کارکنان نے خراج عقیدت پیش کیا۔ جموں میں ایک پروگرام کا انعقاد جناب گریش جویال کی صدار ت میں کیا گیا۔ جس میں قرب ونواح سے سیکڑو ں کارکنان نے حصہ لیتے ہوئے تمام مقررین کا خطاب سنا اور یوم تعلیم کے موقعہ پر جناب مولانا ابو الکلام آزاد کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ ان باتوں کی معلومات مسلم راشٹریہ منچ کے قومی تنظیمی کنوینر گریش جویال نے اپنے جاری ایک بیان میںدیاہے۔ گریش جویال نے اپنے خطا ب میں کہا کہ مولانا ابو الکلام آزاد وہ مجاہد آزادی تھے جنہوں نے ہندستان پاکستان کے تقسیم کا کھل کر مخالفت کیا۔ جناب مولانا ابو الکلام آزاد کا کہنا یہ تھا کہ ہندستان ہماری مادر وطن ہے۔ یہاں سے ہم لوگ الگ ملک کے نام پر نہ جائیں ورنہ ہمار ی کوئی پرسان حال نہیں ہوگا۔ ہم اس سرزمین پر بالکل نہ جائیں جو فرقہ پرستی کے نام سے موسوم کی جائے گی۔ جہاں جانے کے بعد ہندستانی عوام صرف مہاجر کہلائے گا وطنیت ترک کرکے لوگ بے نام ونشان ہو جائیں گے۔ آج حالت یہ ہے کہ ہندستان سے ہجرت کرکے جانے وا لے افراد کہیں کے نہیں ہیں جنہیں نہ تو پاکستان والوں نے اپنایا اور نہ ہی وہاں کی سرزمین ان کی اپنی سرزمین بن سکی۔ آج تمام تر کوچ کرجانے والوں کیلئے پاکستان کی سرزمین تنگ اور تاریک ہو کر رہ گئی ہے۔ گریش جویال نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ ہمارے ملک پیارے بھارت کو پہلا وزیر تعلیم وہ شخص حاصل ہوا جس کی دور اند یشیو ں اور حوصلوں سے آج ہندستان دنیا کی او لین قطاروں میں شمار کیا جا رہا ہے۔ ہندستان کو ایسے تعلیمی لائحہ عمل مرتب کرنے والے سپوت جنا ب ابو الکلام آزاد نے وہ مقام دیا جہاں ملک کے تمام افراد بلا تفریق مذہب وملت ترقی کر رہے ہیں اور تعلیمی میدان میں ہم ترقی پذیر ملکوں سے کندھے سے کندھا ملا رہے ہیں۔ ابوالکلام آزاد کی ہی دور اندیشی کا نتیجہ ہے کہ اکثریتی خطہ کہلانے والے ممالک آج آپسی ٹکراﺅسے دوچا ر ہیں ۔ جہاں کسی کے ہنسی خوشی کو ایک دوسرا دیکھ کر خوش اور ایک دوسرے کے غم میں شریک ہو نے کو تیار نہیں ہے۔ ایک دوسرے کے خوشی وغم کی تقریبات میں بم دھماکے اور گولی باری کا معا ملہ دیکھنے میں آرہا ہے۔ لیکن ہمارا ملک بھارت ان بزرگوں کے مرہون منت آج تمام تر خوبیوں سے مالا مال کثرت میں وحدت کا نمونہ پیش کرتا ہوا آگے بڑھ رہے۔ جس کے لئے ملک بھر کی تما م آبادی ان تمام مجاہدین آزادی کا احسان خون دے کر بھی نہیں ادا کر نہیں سکتی جن کی بدولت ہم ملک میں آزادی کی سانس لے رہے ہیں۔