کھگڑیا ،17 نومبر ( ارون ورما ) ڈاکٹر بھیم راو¿ امبیڈکر روڈ واقع ضلع سرکٹ ہاو¿ س میں پریس کانفرنس کو خطاب کرتے ہوئے بہار سرکار کے کیبنٹ وزیر وآبائی علاقہ کے پشو پتی کمار پارس نے کہا کہ مویشی پروری محکمہ میں ڈاکٹروں و ملازمین کی تقرری کے لئے سلیکشن بورڈ کے ذریعہ کئے جانے کے لئے پہل کی جارہی ہے۔ وزیر موصوف نے کہا کہ فرکیا ماہی پروری کے شعبہ میں کافی آگے ہے اور یہاں سے دیگر ریاستوں میں مچھلی جاتی ہیں ۔ وزیر نے کہا کہ ماہی پروری کے لئے بہار سے دیگر ریاستوں میں جانے کے لئے پیداوار کو بڑھا دینے کے لئے سرکار پوری طرح پابند عہد ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماہی پروری کو خود مختار بنانے کے لئے کام کئے جارہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ لوک سبھا اور قانون سازاسمبلی انتخاب کو لے کر این ڈی اے کے ذریعہ سبھی سیٹوں پر امیدوار دینے کے لئے سبھی پارٹی یک رائے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لوک سبھامیں 40 اور قانون ساز اسمبلی انتخاب میں 243 سیٹوں پر انتخاب کے لئے سبھی پارٹیاں یک رائے ہیں اور انتخاب مستعدی سے لڑنے کے لئے آگے ہیں۔ وزیر موصوف نے کہا کہ لوجپا کا 26 کو بیگوسرائے اور کھگڑیا ضلع میں پروگرام منعقد کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس کے لئے لوجپا کے ضلع صدور کو ہدایت دی گئی ہے۔ وزیر موصوف نے کہا کہ 28 کو لو جپا کے ذریعہ پٹنہ میں پروگرام منعقدکئے گئے ہیں ۔ جس کے لئے لوجپا کے عہدیداران کو ذمہ داری دے دی گئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کے ذریعہ بہار پر خصوصی نظر ہے اور مرکز ریاست میں اتحاد کی سرکار ہے ۔ جس سے بہار کی ترقی تیز رفتار سے ہورہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بہار سرکار کے ذریعہ کئی طرح کی فلاحی منصوبے چلائے جارہے ہیں ۔ جسے عام لوگوں تک پہنچانے کی ضرورت ہے۔ موقع پر لوجپا کے ضلع صدر محمد معصوم ، جدیو کے ضلع صدر سنیل کمار ، بھاجپا کے ضلع صدر ارجن شرما، ہم کے ضلع صدر و سابق مکھیا سنجے یادو، رالو سپا کے ضلع صدر امیت کمار منٹو ، لوجپا کے پرنسپل جنرل سکریٹری اروند سورن کار ، ترجمان، رتن پاسوان، وغیرہ موجود تھے ۔