مہنگے ثابت ہوئے سراج کا بمراہ نے کیا دفاع

راجکوٹ، 05 نومبر (یو این آئی) اپنے ڈیبو ٹوئنٹی 20 میچ میں کافی مہنگے ثابت ہوئے حیدرآباد کے تیز گیند باز محمد سراج کا ٹیم انڈیا کے سرکردہ تیز گیند باز جسپریت بمراہ نے دفاع کیا ہے ۔ 23 سالہ سراج کو نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹوئنٹی 20 میچ میں اپنا ڈیبو کا موقع ملا اور انہیں ٹیم انڈیا کے کوچ روی شاستری نے کیپ فراہم کی۔لیکن سراج مہنگے ثابت ہوئے اور چار اوور میں 53 رنز دے کرکے نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن کا وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے ۔سراج اس طرح ٹوئنٹی 20 کے آغاز میں تیسرے سب سے زیادہ مہنگے بولر بن گئے ۔ہندستان نے میچ گنوایا اور نیوزی لینڈ نے 40 رن سے جیت درج کرتے ہوئے سیریز میں 1۔1 سے برابر کر لی ۔ سراج کی اس کارکردگی کے باوجود بمرا ہ نے ان کا دفاع کیا ہے ۔ بمراہ نے میچ کے بعد ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ وہ اپنی غلطیوں سے سیکھیں گے اور مستقبل میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے ۔بمراہ نے کہاکہ یہ ان کا پہلا میچ تھا۔جب سامنے اعلی بلے باز ہوں اور بلے بازی کے لئے وکٹ موذوں ہو تو گیند بازی کرنا آساں نہیں ہوتا ہے ۔وہ ٹیم میں نئے ہیں لہذا وہ کچھ وقت لیں گے اور حالات کے ساتھ سیکھیں گے ۔ بمرا ہ نے کہاکہ بولر کے طور پر آپ ہر اوور اور ہر میچ کے ساتھ کچھ سیکھتے ہیں۔اس میچ میں حاصل کردہ تجربہ اگلے میچوں میں سراج کو بہتر بنانے کے لئے حوصلہ افزا کرے گا۔ مجھے صرف یہ کہنا ہے کہ ایک بولر کے طور پرجب آپ کے خلاف رنز بنتے ہیں، تو آپ سیکھتے ہیں اور بہتر کرتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ہمیں ان کا حوصلہ بلند رکھنا ہے ۔یہ صرف ایک میچ تھا اور ان کی اعتماد شکنی نہیں ہونا چاہئے ۔میں صرف ان کا اعتماد بڑھانے کی کوشش کر رہا ہوں۔میں نے میدان پر ان سے بات کی۔ہر بولر کے خلاف رن بنتے ہیں ۔ یہ نئی بات نہیں ہے ۔لہذا، مجھے یقین ہے کہ جب انہیں زیادہ کھیلنے کا موقع ملے گا تو وہ بہتر سے بہتر ہو تے جائیں گے ۔