وزیر تعلیم کی مہا تما بھولے کالج اسپتال کے پروگرام میں شرکت

سہسرام ، یکم نومبر ( انجم ایڈوکیٹ ) مفصل تھانہ علاقہ کے بھولے میڈیکل کالج، اسپتال جگر وپن نگر مرادآباد اجیت پور کو زمین دینے والے لوگوں کو آج اعزاز دیاگیا ۔ مریض وارڈ کے افتتاح کے ساتھ وہاں مفت صحت جانچ کیمپ بھی لگایا گیا۔ افتتاح بہار کے وزیر تعلیم کرشن نندن پرساد ورما نے کیا ۔ جہاں انہوں نے کہا کہ ایسے تعمیراتی کام کے لئے مری پوری حمایت کالج اسپتال کے ساتھ رہیں گی ۔ گزشتہ شب میں مقامی سرکٹ ہاو¿س میں بھی وزیر موصوف نے تعلیم سے جڑے افسران و کارندوں کو بلاکر کئی نصیحت کرتے ہوئے کچھ معاملات کو لے کر ڈانٹ بھی پلائی ۔ موقع پر نو منتخب ٹیچر کے حق میں ہائی کورٹ کے فیصلے کی بات بھی آئی تو انہو ں نے صاف لفظوں میں کہا کہ سرکار نے تو پہلے ہی سبھی کے مستقل ہونے کا اعلان کیا ہے ۔ مالی بحران کے سبب ٹیچرس کے حق میں کچھ مزید کام سرکار نہیں کرپارہی ہے ۔ مگر سرکار قانون سے کبھی پر ے نہیں ۔ ہائی کورٹ کے فیصلے کو چیلنج سرکار سپریم کورٹ میں تو کرے گی ہی ۔ اپیل میں جانے کے ممکنات ہیں۔ باوجود اس کے میں ٹیچرکا ہی بیٹا ہوں اور ٹیچروں کو واجب حق دلانے کے لئے میں کبھی خلاف نہیں جاو¿ں گا۔