ٹرےن مےں علماءکے ساتھ مارپےٹ کرنے والے عناصر کے خلاف سخت کارروائی ہو

نئی دہلی:۴۲ نومبر (پریس ریلیز) باغپت میں علماءکے ساتھ پیش آنے والے واقعہ کی شد ید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے جمعےة علماءہند نے مرکز ی اور ریاستی سرکاروں سے عملی اقداما ت کے ذرےعے اےسے و اقعات پر قد غن لگانے کا مطالبہ کےا ہے ۔گذشتہ روز دہلی -شاملی پیسنجر ٹرین میں مسجد کے پیش امام گلزاراحمد اور ان کے مہمان ساتھیوں کے ساتھ جو کچھ ہواوہ قابل مذمت ہے ، اس طرح کے واقعات آئے دن ہورہے ہےں، لےکن مناسب اقداما ت نہ ہونے کی وجہ سے صور ت حال بگڑتی جارہی ہے ۔ آج مولانا محمود مدنی جنرل سکرےٹری جمعےة علماءہند کی ہدایت پر تنظیم کے ایک وفد نے باغپت پہنچ کر صور تحال کا جائز ہ لیا اور اور مقامی انتظامیہ سے ملاقات کرکے سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ۔جمعےة کے وفد نے باغپت رےلوے افسر سے بھی ملاقات کی اور زخمےوں کو معقول معاوضہ دےے جانے کا مطالبہ کےا ، نےز کہا کہ رےلوے تحفظ کو بھی بڑھاےا جائے ۔باغپت کے ایس پی اور دیگر پولیس افسر ان کے ساتھ ریلو ے افسران نے جمعیة کے وفد کو یقین دلایا کہ خا طیوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی اور ریلو ے میں ایسے انتظاما ت یقینی بنائے جائیں گے تا کہ مستقبل میں اس طرح کے واقعات پیش نہ آسکیں خاص طو ر سے وےڈےو گرامی کا نظم کےا جا ئے گا۔وفد نے انتظامیہ کو بتایا کہ اس علاقہ میں اس طرح کے واقعات مسلسل پیش آرہے ہیں لیکن کاروائی نہ ہونے کی وجہ سے مجرموں کے حوصلہ بلند ہےں ۔وفد مےں شریک مولانا حکیم الدین قاسمی (سکریٹری جمعیة علماءہند نے بتایاکہ ایف آئی آر درج ہوگئی ہے او ر آگے کی قانونی کارروائی کے لئے وکیلوں سے مشورے کا دور چل رہا ہے ، زخمی مولانا محمدگلزار نے مولانا محمود مدنی کے نام اےک خط بھی لکھا ہے جس مےں انصاف دلانے مےں تعا ون مانگی ہے ، مولانا گلزار مظفرنگر ضلع کے ر ہنے و الے ہےں اور وہ چوہلدہ جامع مسجد باغپت کے اما م ہےں ۔آج کے وفد کی قیادت مولانا حکیم الدین قاسمی نے جب کہ ان کے ساتھ حافظ محمد قا سم ، حا فظ فاروق ، حافظ محمد عمران، مولانا نسیم احمد، مولانا ابرار الحق، قاری محمد رضوان موجود تھے۔