پوج ڈیمونٹ اسپین کے مطلوب افراد میں شامل، وارنٹ گرفتاری جاری

میڈرڈ،۴نومبر(پی ایس آئی) ہسپا نو ی علاقے کاتالونیا کے لیڈر کارلیس پوج ڈیمونٹ اور ان کے چار ساتھیوں کے یورپی وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے گئے ہیں۔ وہ اپنی حکومت کے خاتمے کے بعد سے بیلجیم میں مقیم ہیں۔ ا±ن کے ہمراہ ا±ن کے چار دوسرے ساتھی بھی ہیں۔اسپین کے پراسیکیو ٹر خوسے مانوئیل ماسا کارلیس پوج ڈیمونٹ پر بغاوت، سرکشی اور حکومتی فنڈ کے غلط استعما ل کے الزامات عائد کرنا چاہتے ہیں۔ وار نٹ گرفتاری کے حوالے سے کاتالان لیڈر کا کہنا تھا کہ وہ اپنے علاقے سے فرار نہیں ہو ئے ہیں لیکن بیلجیم میں قیام رکھتے ہوئے دفاع کے لیے بہتر انداز میں تیاری کی جا سکتی ہے۔ ا±ن کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ صحیح انصا ف کے طلب گار ہیں نا کہ ہسپانوی انصاف کے۔ قبل ازیں پوج ڈیمونٹ نے یہ بھی کہا تھا کہ اگر ا±ن کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے تو وہ خود کو میڈرڈ حکومت کے حوالے کر دیں گے۔چون سالہ کاتالان لیڈر نے اس وارنٹ گرفتاری کو فی الحال نظرانداز کر دیا ہے۔ یہ وارنٹ گرفتاری میڈرڈ کی جج کار مین لامیلا کی عدالت نے جاری کیے ہیں۔ ان کے جاری کرنے کی وجہ پوج ڈیمونٹ کی عدالتی طلبی پر حاضر نہ ہونا بتائی گئی ہے۔ الزام ثابت ہونے کی صورت میں انہیں تیس برس تک کی سزا سنائی جا سکے گی۔ جمعرات دو اکتوبر کو اسی عدالت نے کاتالونیا کی برخا ست شدہ حکومت کے آٹھ اراکین کی عدالتی کارروائی سے قبل گرفتاری کے بھی جاری کیے تھے۔ہسپانوی وزیر اعظم ماریانو راخو ئے نے اسی سال اکیس دسمبر کو نئے عام علا قائی انتخابات کے انعقاد کا اعلان کیا ہے۔ پوج ڈیمونٹ نے اپنی علاقائی پار لیمنٹ کے تحلیل کرنے کی بھی مذ مت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ایک غیرقا نونی اقدام ہے۔ انہوں نے اگلے الیکشن میں شریک ہو نے کا بھی عندیہ دیا ہے۔پوج ڈیمونٹ جنو ری سن 2016 کو نیم خود مختار علاقے کاتالان کے صدر منتخب ہوئے تھے ۔ انہوں نے رواں برس پہلی اکتوبر کو ہسپا نوی سپریم کورٹ کے حکم کے باوجود آزادی کے ریفرنڈم کا انعقاد کرایا۔ اس ریفرنڈم کو اسپین کی قدامت پسند حکومت نے بھی خلافِ ضابطہ قرار دے دیا تھا۔ اسی ریفرنڈم میں ڈالے گئے ووٹوں میں نوے فیصد نے آزادی کے حق میں مہر لگائی اور اسی بنیاد پر کاتالان پارلیمان نے آزادی کی قرارداد کو بھی منظور کیا تھا۔