کالج کی عمارتوں مےں طالبات کےلئے علاحدہ بےت الخلاءکا ہوگا نظم

دربھنگہ :۰۳نومبر ( عبد المتےن قاسمی )وائس چانسلر پروفےسر اےس کے سنگھ نے منظور کالجوں کے پرنسپل کے ساتھ جائزہ نشست کی اور نشست مےں 2009-10سے 2015-16تک حاصل رقم کے استعمال کی سرٹےفکےٹ طے فارمےٹ مےں دےنے کی ہداےت دی ۔چنانچہ کچھ پرنسپل استعمال سے متعلق کاغذات اپنے ہمراہ لائے تھے اورکچھ پہلے ہی جمع کروا چکے تھے ۔ جنہوں نے نہےں جمع کےا ہے انہےں جلد جمع کرنے کی ہداےت د ی گئی ۔ نشست مےں وائس چانسلر نے تمام پرنسپلوں کو اپنے اپنے کالجوں کے تمام عمارتوں مےں طالبات کےلئے علاحدہ بےت الخلاءتےار کروانے کا حکم دےا اوراس کام کو ترجےحی بنےاد پر مکمل کرنے کو کہا ۔ باےو مےٹرک حاضری ےقےنی بنانے کا حکم دےتے ہوئے وائس چانسلر نے کہاکہ حاضری بنانے کا موجودہ سسٹم بھی جاری رہے گی ۔ نشست مےں وائس چا نسلر نے طلبہ ےونےن انتخاب کرائے جانے کا اشارہ دےا اور ےونےورسےٹی کو اس بابت ہداےت ملتے ہی ےونےورسےٹی چناو¿ کرانے کی بات کہی ۔ وائس چانسلر نے بتاےا کہ بہارکی دوسری ےونےورسےٹو ں کے مقابلے مےں متھلا ےونےورسےٹی مےں سب سے زےادہ کالجوں مےں نےک معائنہ ہوچکا ہے البتہ صد فےصد کالجو ںمےں نےک کروائی جائے اس پر زور دےتے ہوئے کہا کہ جہاں نےک نہےں ہواہے وہاں جلد اسے انجام دےا جائے۔ متھلاےونےورسےٹی کے ۹۲ کالجوں مےں نےک ہوجانا فخر کی بات ہے ۔ اس موقع پر ڈی اےس ڈبلو پروفےسر بھولا چورسےا نے جھنڈا دےوس کی رقم فوری طور پر جمع کرنے کی اپےل کی ۔نشست مےں رجسٹرار مصطفی کمال انصاری ، سی سی ڈی سی ڈاکٹر منےشور ےادو ،وائس چا نسلر کے نجی سکرےٹری کے کے سرےواستو اور پرنو کما ر کے علاوہ پروفےسر اےن کے اگروال( پی آراو) موجود تھے ۔