کھٹر نے جنتادربار میں500 شکایتیں نپٹائیں

سونی پت (ہریانہ) 17نومبر (ایجنسی): ہریانہ کے وزیراعلیٰ منوہر لال کھٹر نے جنتادربار میں 500سے زیادہ شکایتیں نپٹائیں اور فرائض میں لاپروائی برتنے کے الزام میں سرپنچ اور گرام سکریٹری کو معطل کردیا۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ جنتادربار میں 500سے زیادہ شکایتوں کاازالہ کیاگیا اور کچھ شکایتیں ایسی ہیں جنہیں لے کر میں چنڈی گڑھ جارہا ہوں۔ وزیراعلیٰ نے سابق حکومت پرنشانہ لگاتے ہوئے کہاکہ ہم پچھلی سرکارکے گڈھے بھر رہے ہیں۔ اگر 2011کے ایم پی اور کے جی پی کا کام پورا ہوجاتا تھا شمالی ہند کو جنوبی ہند سے جوڑاجاسکتاتھااور فضائی آلودگی کوبھی کم کیاجاسکتاتھا لیکن سابقہ حکومتوں نے اپنا کام نہیں کیا۔ جس کی وجہ سے یہ پریشانی ہوئی ہے۔