آئی پی ایل کی وجہ سے گھریلو ٹورنامنٹوں کے پروگرام میں تبدیلی

نئی دہلی، 21 دسمبر (یواین آئی) انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کی 27 اور 28 جنوری کو ہونے والی نیلامی کے پیش نظر گھریلو ٹورنامنٹوں ٹوئنٹی 20 زونل لیگ اور سید مشتاق علی ناک آ¶ٹ کے پروگرام میں تبدیلی کی گئی ہے ۔ ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (ب¸ س¸ س¸ آئی) نے جمعرات کو اس کی اطلاع دی۔ بورڈ نے بتایا کہ 27 اور 28 جنوری کو آئی پی ایل ٹوئنٹی 20 ٹورنامنٹ کی نیلامی ہونی ہے اور اس سے پہلے زونل لیگ اور مشتاق علی ناک آ¶ٹ ٹورنامنٹوں کا پروگرام تبدیل کر دیا گیا ہے جو ٹوئنٹی 20 فارمیٹ کے اہم گھریلو ٹورنامنٹ ہیں۔ مشتاق علی کے فائنل میچ کے پروگرام میں تبدیلی نہیں کی گی ہے ۔ بورڈ نے بتایا کہ اب یہ ٹورنامنٹ آئی پی ایل کی نیلامی سے قبل منعقد کیے جائیں گے تاکہ گھریلو کھلاڑیوں کو ان میں ان کی صلاحیت کو دکھانے کا موقع مل سکے اور ساتھ ہی فرنچائزیوں کو بھی اپنی مضبوط ٹیم بنانے کیلئے ان ٹورنامنٹوں سے اچھے کھلاڑی مل سکیں۔ اگرچہ ان ٹورنامنٹوں کے میچوں کے پروگرام میں تبدیلی کئی گی ہے لیکن ان کے مقامات میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے ۔ اب ٹوئنٹی 20 زونل لیگ کے میچ 21 سے 29 جنوری کے بجائے اگلے سال آٹھ سے 16 جنوری کے درمیان کھیلے جائیں گے ۔ اس کے علاوہ سید مشتاق علی ناک آ¶ٹ کے مقابلے اب 21 سے 27 جنوری تک ہوں گے ۔ پہلے یہ میچ چار سے 10 فروری کو کھیلے جانے تھے ۔ اس کی وجہ سے دیگر گھریلو ٹورنامنٹوں میں بھی تبدیلی آئی ہے جن میں ایک روزہ محدود اوور (اے بی سی ڈی) ٹورنامنٹ اب پانچ سے 14 فروری تک کھیلا جائے گا۔یہ میچ اس سے پہلے 16 سے 25 فروری کو ہونے تھے ۔ وجے ہزارے ناک آ¶ٹ ٹورنامنٹ کو تین سے آٹھ مارچ کے بجائے اب 21 سے 26 فروری تک کھیلا جائے گا۔ پروفیسر ڈی بی دیودھر ٹرافی ٹورنامنٹ چار سے آٹھ مارچ تک کھیلا جائے گا ۔پہلے اس کا پروگرام 14 سے 18 مارچ تھا۔ وہیں ایرانی کپ کے مقابلے اب 11 سے 15 جنوری کے بجائے مارچ میں 14 سے 18 تاریخ تک ہوں گے ۔