آج سیریز پر قبضہ کرنے اترے گی ٹیم انڈیا

اندور، 21 دسمبر (یواین آئی) روہت شرما کی کپتانی میں ون ڈے سیریز پر قبضہ کرنے کے بعد ہندوستانی کرکٹ ٹیم اب جمعہ کو اندور میں سری لنکا کے خلاف دوسرا ٹوئنٹی 20 میچ جیت کر مسلسل تیسری سیریز میں بھی فاتح بننے اترے گا۔ . ہندوستان نے تین ٹسٹ میچوں کی سیریز سری لنکا سے ایک ۔صفر سے اور تین ون ڈے میچوں کی سیریز دو ۔ایک سے جیتی ہے اور اب اس کے پاس ٹوئنٹی 20 سیریز میں بھی قبضہ کرنے کا موقع ہے ۔ ہندوستان نے بدھ کو سری لنکا کو پہلے ٹوئنٹی 20 میچ میں کٹک میں اس کو سب سے بڑی شکست دی تھی اور 93 رنز سے میچ جیت کر اس فارمیٹ میں اپنی سب سے بڑی جیت کا ریکارڈ بھی قائم کیا تھا۔ فارم میں کھیل رہی ٹیم انڈیا کے کارگزار کپتان روہت کی قیادت میں ٹیم نے بلے بازی اور گیند بازی دونوں میں آل راونڈ کارکردگی کی بدولت تین میچوں کی سیریز میں ایک ۔صفر کی برتری حاصل کرلی ہے ۔ دوسرا میچ جیت کر ہندوستان سری لنکا کے خلاف ٹوئنٹی 20 سیریز میں دو۔صفر کی ناقابل تسخیر برتری قائم کر لے گا جو اس کی سری لنکا کے خلاف اس سال دوسری بار تینوں فارمیٹوں میں غیر ملکی اور اپنی سر زمین پر سیریز جیت بھی ہوگی۔ ہندوستان نے تینوں فارمیٹوں میں سری لنکا کو اسی کے میدان پر اس سال نو۔صفر سے شکست دی تھی۔ کٹک میں ہندوستانی ٹیم کی کارکردگی بہترین رہی تھی جس میں گیند بازوں خاص طور پر اسپنر یجویندر چہل اور چائنامین گیندباز کلدیپ یادو کی کارکردگی متاثر کن تھی جنہوں نے سری لنکا کی ٹیم کو 87 رنز پر ہی ڈھیر کر دیا تھا۔ یجویندر اس میچ میں سب سے زیادہ چار وکٹ لے کر مین آف دی میچ بنے لیکن ان کی لیگ اسپن اور گگلی گیندبازی نے جس طرح سری لنکا کے بلے بازوں کو پریشان کیا وہ بہت دلچسپ رہا۔ محدود اووروں میں سلیکٹروں کی پسند بن چکے یجویندر اور کلدیپ کی کارکردگی سے کپتان روہت بھی کافی متاثر نظر آئے ۔ وہیں میڈیم تیز گیندبازوں میں آل را¶نڈر ہاردک پانڈیا نے بھی تین وکٹ حاصل کرکے اچھی گیند بازی کی تھی اور اندور میں سری لنکا کے کرو یا مرو کے اس میچ میں ان کا کردار بھی اہم رہے گا۔ دوسری طرف بلے بازوں میں سلامی بلے باز لوکیش راہل نے بھی سات چوکے اور ایک چھکے سے 61 رن کی نصف سنچری اننگز کھیل کر اپنی واپسی کا اشارہ دیا۔راہل کی بھی کپتان نے جم کر تعریف کی تو مڈل آرڈر میں تجربہ کار وکٹ کیپر بلے باز مہندر سنگھ دھونی میچ میں اپنی بلے بازی سے پھر ٹیم کے لئے موثر ثابت ہوئے ۔ ٹیم کے لئے ہمیشہ اہم وقت پر کام آنے والے دھونی نے 22 گیندوں میں چار چوکے اور ایک چھکا بھی لگایا اور منیش پانڈے کے ساتھ 68 رن کی ناٹ آوٹ ساجھے داری بھی ادا کی اور ناٹ آ¶ٹ لوٹے ۔ دھونی کی اننگز کے علاوہ انہوں نے وکٹ کے پیچھے اسٹمپنگ کے ریکارڈ کو بھی اپنے نام کر لیا۔ تجربہ کار وکٹ کیپر بلے باز نے سری لنکا کے چار بلے بازوں کو وکٹ کے پیچھے اپنا شکار بنایا جس میں دو کو کیچ اور دو کوا سٹمپنگ کیا اور ٹوئنٹی 20 بین الاقوامی کرکٹ میں وکٹ کے پیچھے سب سے زیادہ شکار کرنے کے اے بی ڈی ولیرس (72 سٹمپگ) کے ریکارڈ کی برابری کر لی۔ امید ہے کہ کپتان روہت اب اندور میں بھی اہم مقابلے میں اسی ٹیم کو اتاریں گے تاکہ ہندوستان جیت کے سلسلے کو اسی طرح سے برقرار رکھ سکے ۔ ہندوستان نے اس سال تمام فارمیٹوں میں کل 13 سیریز جیتی ہیں اور اگر وہ اندور میں سیریز میں قبضہ کر لیتا ہے تو یہ اس کی ایک کیلنڈر سال میں 14 ویں سیریز جیت بھی ہوگی۔ دوسری طرف خراب فارم سے گزر رہی سری لنکا پر اب کرو یا مرو کے میچ میں پھر سے سیریز کا دفاع کرنے کا موقع رہے گا۔سری لنکا کی اس وقت گیندبازی اور بلے بازی میں کارکردگی مایوس کن رہی ہے ۔ تجربہ کار گیندباز لست ملنگا اور سرنگا لکمل کی غیر موجودگی میں اس کے تین گیندباز انجیلو میتھیوز، تشارا پریرا اور فرنانڈو ہی گزشتہ میچ میں وکٹ حاصل کر سکے تھے وہیں بلے بازوں میں صرف اپول تھرنگا کی 23 رنز کی اننگز سب سے بڑی رہی تھی۔ایسے میں اسے پچھلی غلطیوں سے سبق حاصل کرنا ہو گا۔